سندھ پولیس ریپڈ رسپانس فورس کے باکسر شہیر آفریدی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔انہوں نے ورلڈ باکسنگ کونسل کے تحت ہونے والی ایشین کانٹیننٹل کی ٹائٹل فائٹ جیت لی۔
پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے تھائی باکسر کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ تھائی باکسر سامپوتھ سیسا اپنے اعزاز کا دفاع نہ کرسکے۔ شہیر آفریدی نے تھائی باکسر کو چیلنج کیا تھا۔شہیر آفریدی نے مڈل ویٹ ورلڈ باکسنگ کونسل سلور بیلٹ ٹائٹل کا مقابلہ تیسرے رانڈ میں جیتا۔ باکسر شہیر آفریدی نے جیت کراچی پولیس آفس حملے کے شہدا کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے۔