پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 30ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 86 رنز سے شکست دے دی۔لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کا بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی طرف سے محمد اخلاق نے سب سے زیادہ 50 رنز کی اننگز کھیلی، عماد وسیم 45 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، دیگر کھلاڑیوں میں طیب طاہر نے 40، بین کٹنگ نے 30 اور جیمز فلر نے 10 رنز کی اننگز کھیلی۔
لاہور قلندرز کے باؤلرز میں سے زمان خان، حارث رؤف اور حسین طلعت نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دلبر حسین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جوابی اننگز میں لاہور قلندرز کی ٹیم 110 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، لاہور قلندرز کی طرف سے حسین طلعت نے 25 اور حارث رؤف نے 18 رنز کی اننگز کھیلی، کنگز کے عماد وسیم، عاکف جاوید، محمد عمر اور عمران طاہر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔