آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی عدم دستیابی کے باعث اسٹیو اسمتھ بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز میں کینگروز کی قیادت کریں گے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز ون ڈے سیریز کے لیے بھارت واپس نہیں آئیں گے، پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔
خیال رہےکہ پیٹ کمنز دوسرے ٹیسٹ کے بعد والدہ کی تیمار داری کے لیے آسٹریلیا واپس چلےگئے تھے، ان کی والدہ کا چند روز قبل انتقال ہو گیا تھا، ان کے بعد دو ٹیسٹ میچز میں اسٹیو اسمتھ نے ٹیم کی قیادت کی۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے میچز 19،17 اور 22 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔