کرس گیل کی 57 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت ورلڈ جائنٹس نے دوحہ کے ایشین ٹاؤن کرکٹ اسٹیڈیم میں سکائی نیٹ ایل ایل سی ماسٹرز کے 5 ویں میچ میں انڈیا مہاراجا کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری کرس گیل جنہیں گیل فورس بھی کہا جاتا نے 46 گیندوں کی اس اننگز میں 9 طاقتور چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ورلڈ جائنٹس نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔انڈیا مہاراجہ نے ایک نئے اوپنر سے شروعات کی ۔
اس میچ میں ان کی اوپننگ جوڑی رابن اوتھاپا اور منویندربسلا کی تھی ۔ اس میچ میں گوتم گمبھیرکوآرام دیا گیا ہے۔ ان کی غیر موجودگی میں ہربھجن سنگھ نے ٹیم کی قیادت کی۔ گیل نے 26 گیندوں پر 9 چوکے اور ایک چھکا کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ واٹسن کو ٹمبے نے نویں اوور کی دوسری گیند پویلین کی راہ دکھائی اس وقت انہوں نے 26 رنز اسکور کئے تھے ۔ آخری دس اوورز میں ورلڈ جائنٹس کو 38 رنز کی ضرورت تھی۔ ٹمبے نے 11 ویں اوور میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے گیل کو صرف ایک ہی رن بنانے دیا ۔ سمت پٹیل نے رائنا کو یکے بعد دیگرے باؤنڈیز لگائی تاہم رائنا نے 57 کے اسکور پر گیل کو ایل بی ڈبلیو کردیا ۔ یوسف پٹھان نے پٹیل کو 12 رنز پر آؤٹ کیا اس وقت 12 رنز درکار تھے۔
ریکارڈو پاول 3 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے اور آخر میں مورنی وان ویک نے عرفان پٹھان کی گیند پر چوکا لگاکر اپنی ٹیم کو فتح دلادی ۔ یوں ورلڈ جائنٹس نے انڈیا مہاراجہ کے خلاف یہ میچ 3 وکٹوں سے جیت لیا۔ مقررہ 20 اوورز میں انڈیا مہاراجہ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے جبکہ ورلڈ جائنٹس یہ مطلوبہ ہدف 18.4 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ کرس گیل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔