36ویں کراچی جیم خانہ عمر ایسوسی ایٹس ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں اشفاق میموریل نے عمر ایسوسی ایٹس کو دو وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

36ویں کراچی جیم خانہ عمر ایسوسی ایٹس ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں اشفاق میموریل نے عمر ایسوسی ایٹس کو دو وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا

ثاقب خان مین آف دی میچ قرار پائے،ہفتہ کودوسرا سیمی فائنل رنگون والا بمقابلہ گرئینو سیمکس کے مابین کھیلا جائیگا،

کراچی جیم خانہ گراؤنڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عمر ایسوسی ائٹس مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 128 رنز کا ٹارگٹ دیا،اوپنر عماد عالم نے شاندار نصف سینچری 50 رنز،خرم منظور 32،خوشدل شاہ

نے 17 رنز بنائے،عاشق علی نے دو،ثاقب خان،صداقت علی،محمد اسد،ولید عظیم نے 1،1 وکٹ حاصل کی،جواب میں اشفاق میموریل نے مطلوبہ حدف 129 رنز 8 وکٹوں کے نقصان پر 19.4اوورز میں بنالئے،شہزر

حسن 31،غازی غوری 18،مبشیر نواز 16،محمد اسد 16 اور ثاقب خان نے ناقابل شکست میچ وننگ 16 رنز بنائے،دانش عزیز نے 3،رضوان خان نے دو وکٹ حاصل کی،پہلے سیمی فائنل میچ کے اختتام

 

پر مہمان خصوصی اطہر علی خان ممبر منیجئنگ کمیٹی کراچی جم خانہ نے اشفاق میموریل کلب کے ثاقب خان کو مین آف دی میچ ایوارڈ پیش کیا،

 

 

error: Content is protected !!