پی ایس بی حکام نے ملک بھر میں سپورٹس فیڈریشن کی فہرستیں آن لائن کردی

 

پی ایس بی حکام نے ملک بھر میں سپورٹس فیڈریشن کی فہرستیں آن لائن کردی، تاہم واضح نہیں کیا کہ وہ کس کو مانتے ہیں
آرچری کو متنازعہ بھی قرار دیا ہے اور فہرست میں الحاق شدہ فیڈریشن میں بھی ڈالا ہے، بیشتر فیڈریشن اسلام آباد اور لاہور کے ایڈریسز کے ہیں، رپورٹ

 

پشاور.. پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد نے اپنے ساتھ الحاق رکھنے والے فیڈریشن کی فہرستیں آن لائن کردی ہیں، یہ فہرستیں پاکستان سپورٹس بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں جس میں

مختلف فیڈریشن کے صدور و سیکرٹریز کے فو ن نمبروں کیساتھ ساتھ ان کے پتے بھی دئیے گئے ہیں تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کھیلوں کی بیشتر فیڈریشن کے دفاتر صرف اسلام آباد اور لاہور تک ہی

کیوں محدود ہے، سوائے چند فیڈریشن کے جن کے ایڈریسز پشاور، کوئٹہ او ر کراچی کے ہیں بیشتر فیڈریشن سے وابستہ افراد کے ایڈریسز صوبہ پنجاب کے ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کھیلوں کے

فیڈریشنز پر صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد ہی حاوی ہیں، جبکہ ان کے مقابلے میں خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان سے وابستہ افراد کی اتنی اہمیت نہیں، پاکستان سپورٹس بورڈ نے الحاق

شدہ فیڈریشن کے پتے اور فون نمبر تو دئیے ہیں مگر انہیں ویریفائی کرنے کی ضرورت بھی محسوس نہیں کی جس کا اندازہ آرچری ایسوسی ایشن کے پشاور کے ایڈریس سے کیا جاسکتا ہے جس میں حیات آباد

کا ایڈریس دیا گیا ہے اسی طرح آرچری ایسوسی ایشن کو متنازعہ بھی پی ایس بی نے قرا ر دیتے ہوئے اپنے ویب سائٹ پر ڈال دیا ہے لیکن یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ اگر آرچری ایسوسی ایشن متنازعہ ہے تو

پھر کونسی آرچری کی تنظیم ٹھیک ہے، اسی طرح پی ایس بی کی طرف سے جاری کردہ فہرست میں فٹ بال کو بھی شامل کیا گیا ہے تاہم ان کے خانے میں لکھا گیا ہے کہ فیفا نے اس کیلئے نارملائزیشن

کمیٹی بنا دی ہے لیکن یہ وضاحت پی ایس بی نے نہیں کی کہ نارملائزیشن کمیٹی کا الحاق پی ایس بی کیساتھ کب ہوئی ہے.

 

 

error: Content is protected !!