خیبر پختونخواہ کی آرچری ٹیم کیلئے ٹرائلز یکم مئی کو پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ہونگے

 

خیبر پختونخواہ کی آرچری ٹیم کیلئے ٹرائلز یکم مئی کو پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ہونگے

پشاور..کوئٹہ میں ہونیوالے نیشنل گیمز کیلئے آرچری ٹیم کے ٹرائلز یکم مئی کو پشاور صدر میں واقع سپورٹس کمپلیکس میں ہونگے جس میں مرد و خواتین آرچر حصہ لیں گے صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے

تک ہونیوالے اوپن ٹرائلز میں کوئٹہ میں ہونیوالے نیشنل گیمز کیلئے تیر اندازوں کا انتخاب کیا جائیگا جو قومی سطح کے ان مقابلوں میں صوبہ خیبر پختونخواہ کی نمائندگی کرینگے.اوپن ٹرائلز کے بعد منتخب ہونیوالے

تیر اندازوں کو کیمپ میں رکھا جائے گا جو کم و بیش بیس مئی تک جارہے گی جس کے بعد ٹیم نیشنگ گیمز میں حصہ لینے کیلئے کوئٹہ کیلئے روانہ ہوگی.

 

 

error: Content is protected !!