پاکستان ہاکی فیڈریشن ایگزیکٹو بورڈ کا 37واں اجلاس 5 ستمبر کو کراچی میں ہوگا۔

 

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن ایگزیکٹو بورڈ کا 37واں اجلاس 5 ستمبر کو کراچی میں ہوگا۔

 

صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر پی ایچ ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کی صدرات کرینگے۔

 

اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتظامی ، مالیاتی اور آئینی امور سمیت پاکستان ہاکی ٹیموں کے کارکردگی،

مینجرز، کوچز رپورٹس، موجودہ و سابقہ زیر التواء ڈسپلن انکوائریوں سمیت دیگر امور موضوع بحث ہونگے۔

 

پی ایچ ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد حتمی منظوری کے لئے انتظامی، مالیاتی اور آئینی امور کو کانگریس اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ایگزیکٹو بورڈ اراکین کو اجلاس میں شرکت کے لئے دعوت نامے بھجوائے جاچکے ہیں۔

 

 

 

error: Content is protected !!