گوادر میں کرکٹ اکیڈمی کا آغاز 2017 میں ہوگیا تھا ; حاجی حنیف حسین.

 

 

گوادر میں کرکٹ اکیڈمی کا آغاز 2017 میں ہوگیا تھا ; حاجی حنیف حسین

(اسپورٹس جرنلسٹ نثارآحمد)

گوادر میں کرکٹ اکیڈمی کا قیام وقت کی اہم ضرورت تھا جیسے ہمیں ادراک ہوا تو کرکٹ اکیڈمی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس مقصد کیلئے ہم نے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لایا امید ہے کہ اس اکیڈمی کے قائم ہونے سے گوادر میں کرکٹ کو فائدہ ہوگا گوادر کرکٹ اکیڈمی کے منتظمین کا مذید کہنا تھا گوادر جیسے شہر میں کرکٹ اکیڈمی کا آغاز ایک بہترین پیش رفت تھا

 

اس شہر کے شہریوں کا ہم پر قرض ہے کہ شہر میں ایک معیاری اکیڈمی قائم کریں اور اکیڈمی میں کھلاڑیوں کو جدید اور کوالیفائیڈ کوچز کے ذریعے جدید تکینک سے آگاہ کیا جائے اور بچوں کو کرکٹ اسکلز سمیت تکنیک جیسے چیزوں کیلئے ٹاسک کے تحت کام کررہے ہیں تاکہ کرکٹ گوادر میں ترقی و ترویج کے ساتھ آگے جائے گوادر کرکٹ اکیڈمی میں ایسی حوالے سے عنقریب بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم ترین کردار ادا کرنے والے پروفیشنل کوچز اور ٹیسٹ کرکٹر کو مدعو کیا ہے

ان میں سابق ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر ، سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہور الہی ، پاکستان بورڈ کے کوالیفائیڈ کوچ حیات علی ، حسین کھوسہ ہیڈ کوچ ڈیرہ مراد جمالی اور لوکل کوچز الہی بخش ، واحد صالح ، ولی محمد نثارحسین اور ہلال شامل ہیں انکے نگرانی میں یہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے اس کیمپ میں بچوں کو کرکٹ کے بنیادی تکنیک اسکلز کو بہتر کرنے کیلئے کام کریں گے تاکہ مستقبل میں کھلاڑیوں کے فٹنس سمیت مختلف اسکلز پر ہمیں سمجھنا ہوگا

 

 

کہ اب کرکٹ تبدیل ہوچکا ہے اور ہمیں تیز کرکٹ کھیلنے کے ساتھ معیاری کھلاڑی مل جائیں ہمارا بنیادی مقصد گوادر کرکٹ اکیڈمی میں اس کیمپ کا لگانا بچوں کو کرکٹ کے نت نئے سائنٹیفک تربیت سے بچوں کے صلاحیتوں کو نکھارنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ ان کوالیفائیڈ کوچز کے ذریعے بلوچستان میں موجود کرکٹ کے کھیل کا بے

 

پناہ ٹیلنٹ ضائع نہ ہو کرکٹ کے اس بہترین ٹیلنٹ کو بچانے کیلئے کرکٹ سے بے پناہ محبت کرنے کی وجہ سے اس طرح کا پروگرام رکھنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے

 

گوادر کرکٹ اکیڈمی میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے دورہ کرچکے ہیں اور اپنا تجربہ بچوں اور نوجوان نسل میں منتقل کرچکے ہیں اکیڈمی میں بچوں کو تربیت دینے سے کرکٹ کی بنیادی تکنیک کے علاوہ بیٹنگ، باوٴلنگ کی خصوصی تربیت نیٹس پر دی جائے گی

 

جبکہ اس دوران کھلاڑیوں کو کرکٹ قوانین اور نفسیاتی طور پر مضبوط کرنے کے لئے بھی لیکچرز دیے جائیں گے گوادر کرکٹ اکیڈمی کے بانی ارکان میں عبدالحمید رشید ‘ راشد محمد ‘ حاجی حنیف حسین ‘

استاد اصغر حسین ‘ جاوید سلمان ‘ نسم موسی اور بنیادی پروموٹر محمد قیصر چوھان ۔ اکیڈمی کے منٹر میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز جاوید میانداد ‘ عامر سہیل ‘ صادق محمد ‘ شعیب محمد ‘ منظور الہی شامل ہیں

 

 

 

error: Content is protected !!