ام ہانی پاکستان کی جانب سے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرنے والی 53 ویں کھلاڑی بن گئیں۔

 

 

 

ام ہانی پاکستان کی جانب سے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرنے والی 53 ویں کھلاڑی بن گئیں۔

 

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ ام ہانی آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلیں گی۔

 

دائیں ہاتھ کی اف سپنر ام ہانی 2022 میں آئرلینڈ کے خلاف لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ون ڈے انٹرنیشنل ڈبیو کر چکی ہیں۔

 

ام ہانی اس سال پاکستان ایمرجنگ ویمنز ٹیم کی جانب سے کھیل چکی ہیں اور پہلی مرتبہ خواتین سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ بنی ہیں۔ وہ ڈی کیٹگری میں شامل ہیں۔

 

ام ہانی پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز ٹیموں کے درمیان جاری ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان کی جانب سے ڈبیو کرنے والی دوسری کھلاڑی ہیں۔

 

اس سے قبل پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کی جانب سے شوال ذوالفقار نے ڈبیو کیا تھا۔

پاکستان ویمنز نے جمعہ کو کھیلے جانے والے میچ میں پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

 

 

 

تعارف: News Editor