بارش کے پیش نظر کولمبو میں ہونے والے ایشیا کپ کے تمام میچز ہمبنٹوٹا منتقل کر دئیے گئے۔
ایشیا کپ سپر 4 مرحلے کے سلسلے میں 10 ستمبر کو کولمبو میں میچ شیڈول تھا جہاں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے،
ایسے میں ان تمام میچوں کو ہمبنٹوٹا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا میچ 10 ستمبر کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا جبکہ اگر دوبارہ بارش ہوتی ہے تو اس کے لئے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے