چیرمین ذکا اشرف کی نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی سے ملاقات.

 

 

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف کی نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی سے ملاقات۔

ملاقات میں پی سی بی اور پی ٹی وی اسپورٹس میں تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال۔

وزیراطلاعات کی جانب سے ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں خصوصاً کرکٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے کرکٹ بورڈ کو مکمل تعاون کا اعادہ۔

 

پی ٹی وی اسپورٹس کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔ مرتضی سولنگی۔

پی ٹی وی اسپورٹس ناظرین میں کافی مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹ کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے۔

حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

ذکا اشرف نے حکومتی حوصلہ افزائی پر مرتضی سولنگی کا شکریہ ادا کیا۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ ملک میں کرکٹ کو ہر سطح پر فروغ دینے کے لیے کام کررہا ہے۔ ذکا اشرف۔

ملک میں کرکٹ کی ترقی کے لیے پی سی بی اور پی ٹی وی کا تعاون اہمیت کا حامل ہے۔

پی ٹی وی پر ڈومیسٹک کرکٹ دکھائے جانے سے نوجوان نسل میں شوق مزید بڑھے گا۔ ذکا اشرف

 

 

 

error: Content is protected !!