قائداعظم ٹرافی ; لاہور بلوز کی فاٹا کے خلاف 9 وکٹوں سے کامیابی.

 

 

قائداعظم ٹرافی : لاہور بلوز کی فاٹا کے خلاف 9 وکٹوں سے کامیابی۔

غلام مدثر اور علی شفیق کی پانچ پانچ وکٹیں

قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاہور بلوز ریجن نے فاٹا ریجن کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔

 

ایبٹ آباد میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے اور آخری دن فاٹا نے اپنی دوسری اننگز127 رنز4 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی اور پوری ٹیم 214 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سلمان خان نے آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 71 رنز اسکور کیے۔

خوشدل شاہ نے جارحانہ انداز میں 99 گیندوں پر73 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 13 چوکے شامل تھے۔علی شفیق نے34 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔
لاہور بلوز کو جیتنے کے لیے41 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

 

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں راولپنڈی اور لاہور ریجن وائٹس کے درمیان میچ ڈرا ہوگیا۔ بارش کی وجہ سے آخری دن کا کھیل ممکن نہ ہوسکا۔تیسرے دن کھیل ختم ہونے پر راولپنڈی نے ایک وکٹ کے نقصان پر232 رنز بنائے تھے۔ عبدالفصیح 113 اور اشفاق احمد51 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی وائٹس اور فیصل آباد ریجن کے درمیان میچ بھی نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکا۔
میچ کے آخری دن فیصل آباد نے اپنی پہلی اننگز میں 63 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی اور پوری ٹیم 122 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ غلام مدثر نے35 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔فالوآن کے بعد فیصل آباد نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر103 رنز بنائے تھے۔علی شان 46 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

 

پشاور ریجن اور ملتان ریجن کے درمیان شعیب اختر اسٹیڈیم پنڈی میں ہونے والے میچ کا بھی نتیجہ برآمد نہ ہوسکا ۔
میچ کے آخری دن ملتان ریجن نے پشاور ریجن کے 263رنز کے جواب میں 7 وکٹوں پر 286 رنز بنائے تھے۔ شرون سراج نے چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 70 اور زین عباس نے دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے62 رنز اسکور کیے۔ عباس آفریدی نے84 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔

 

 

error: Content is protected !!