آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ; پشاور یونیورسٹی کے اسامہ نے تین گولڈ میڈل جیت لئے

 

 

آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ
پشاور یونیورسٹی کے اسامہ نے تین گولڈ میڈل جیت لئے

پشاور(سپورٹس رپورٹر) پشاور میں جاری آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پشاور یونیورسٹی کے اسامہ نے تین گولڈ میڈل جیت لئے

جبکہ سینٹرل پنجاب یونیورسٹی فراز خان نے لانگ جمپ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا‘مقابلوں کے دوسرے روز ہاسٹل ٹو گراؤنڈ میں ہونیوالے مقابلوں میں وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس مہمان خصوصی تھے

 

 

ان کے ہمراہ ممبران ایچ ای سی مانیٹرنگ سیل خادم علی خان‘ رانا امجد اقبال اور احمد خان نے میڈلز اور نقد انعامات دئیے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس و آرگنائزر بحرکرم اور ان کی ٹیم کے دیگر آفیشلز بھی موجود تھے‘

پشاور یونیورسٹی کے محمد اسامہ نے آٹھ سو‘پندرہ سو اور تین ہزارمیٹر ریس میں گولڈ میڈل جیتا جبکہ یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے فراز خان نے لانگ جمپ میں نیا ریکارڈ قائم کیا

انہوں نے ٹرپل جمپ میں بھی گولڈ میڈل جیتا‘چار سو میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں احمد سعید نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا‘ہیمر تھرو کے مقابلوں میں ایس سی یو لاہور نے گولڈ میڈل جیتا‘

پول والٹ‘ریلے کے فائنل مقابلے آج اختتامی روز منعقد ہوں گے یاد رہے کہ مقابلوں میں ملک بھر سے 43 یونیورسٹیوں کے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔

 

 

error: Content is protected !!