انٹر یونیورسٹی ویمن سکواش چیمپئن‘سیمی فائنل مرحلہ مکمل

 

 

انٹر یونیورسٹی ویمن سکواش چیمپئن‘سیمی فائنل مرحلہ مکمل

پشاور(سپورٹس رپورٹر)شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کے زیر اہتمام آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمن سکواش چیمپئن شپ آخری مراحل میں داخل ہوگئی گزشتہ روز چیمپئن شپ کے ٹیم ایونٹ سیمی فائنل کھیلے گئے

جس میں اقراء یونیورسٹی اور قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد نے کامیابی حاصل کی‘ گزشتہ روز سکواش لیجنڈ قمرزمان‘ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی اور آرگنائزنگ سیکرٹری ماریہ ثمین سمیت دیگر آفیشلز موجود تھے‘

اقراء یونیورسٹی کی زہرا عبداللہ اور عبدالولی خان یونیورسٹی مردان مائرہ حسین نے بہترین کھیل پیش کیا میچ میں زہراء عبداللہ نے بارہ دس‘ گیارہ تین اور گیارہ نو سے کامیابی اپنے نام کی‘

دوسرے میچ میں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کی حراء عقیل اور اقراء یونیورسٹی کی آئمہ کے درمیان اچھا میچ ہوا جس میں حراء عقیل نے گیارہ چار‘گیارہ دو اور گیارہ تین سے کامیابی حاصل کی‘

تیسرے میچ میں اقراء یونیورسٹی کی ام کلثوتم اور عبدالولی خان یونیورسٹی کی سپنا اکبر کے درمیان بہترین میچ ہوا جس میں اقراء کی ام کلثوم نے گیارہ پانچ‘ گیارہ ایک اور گیارہ دو سے کامیابی حاصل کی‘

دوسرے سیمی فائنل میں قائداعظم یونیورسٹی کی مناہل عقیل اور لاہور سی ڈبلیو کی اقراء امین کیدرمیان میچ ہوا جس میں قائداعظم یونیورسٹی کی مناہل عقیل نے گیارہ ایک‘گیارہ ایک اور گیارہ سے کامیابی حاصل کی‘

قائداعظم یونیورسٹی اور ایل سی ڈبلیو کی تانیہ یونس کے درمیان اچھا میچ ہوا جس میں قائداعظم یونیورسٹی کی نمرہ عقیل نے گیارہ صفر‘ گیارہ دو اور گیارہ دو سے کامیابی حاصل کی۔

 

 

تعارف: News Editor