16 ویں نیشنل ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ راولپنڈی میں شروع ہو گئی۔

16 ویں نیشنل ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ راولپنڈی میں شروع ہو گئی۔

اسلام آباد (نواز گوھر) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 16 ویں نیشنل ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ لیزر سٹی بائولنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں شروع ہو گئی ہے۔

چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمانان خصوصی پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی محمد شاہد اسلام اور پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں تھے۔

پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن اور سیکرٹری محمد حسین چٹھہ کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اورخواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

چیمپئن شپ میں آٹھ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، ڈبلز، ایمچور، لیڈیز، ڈیف مینز اینڈ ویمن، انٹر یونیورسٹیزاور انٹر سکولز شامل ہیں۔

چیمپئن شپ 7 جنوری تک جاری رہےگی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

 

 

error: Content is protected !!