آسڑیلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی جنوبی افریقہ کو ایک اننگز اور 182 رنز سے شکست دیدی

آسڑیلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے میلبرن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسڑیلوی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو ایک اننگز اور 182 رنز سے شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے، تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کے سکور 189 رنز تمام کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں آسڑیلیا نے اپنی پہلی اننگز 575 رنز آٹھ کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کردی تھی، آسڑیلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 200، ایلکس ہیلز نے 111 اور سمتھ نے 85 رنز کی اننگز کھیلی

 

جنوبی افریقہ کی جانب سے اینریچ نورٹیج نے تین، ربادا نے دو جبکہ لونگی نیگیدی اور مارکو جانسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 204 رنز پر آئوٹ ہو گئی اور میچ ایک اننگز اور 182 رنز سے ہار گئی، جنوبی افریقہ کی جانب سے باوما 65 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، آسڑیلیا کی جانب سے نتھن لیون نے تین، سکاٹ بولینڈ نے دو جبکہ مچل سٹارک، پیٹ کمنز اور سٹیون سمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، ڈیوڈ وارنر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

error: Content is protected !!