پاکستان سپرلیگ سیزن 9 کیلئے پشاور زلمی اور جم آرمر کے درمیان معاہدہ

 

پاکستان سپرلیگ سیزن 9 کیلئے پشاور زلمی اور جم آرمر کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ۔

جمر آرمر پی ایس ایل نو کے لیے پشاور زلمی کا Athleisureوئیر پارٹنر ہوگا۔

 

پارٹنر شپ کے بعد زلمی اور کرکٹ فینز کیلئے سپورٹس اورفیشن کے امتزاج سے Athleisure وئیر لانچ ہوگی جو فینز کیلئے باعث تجسس ہوگا۔پشاور زلمی کے چیف آپریٹنگ آفیسر میاں عباس نے کہا جم آرمر جیسے پارٹنر کیساتھ شراکت داری

اس بات کی عکاسی کرتا یے کہ پشاور زلمی اپنے فینز کے مزاج کوسمجھتا ہے اور اس کے پیش نظر کرکٹ اور فیشن کا ایسا امتزاج سامنے آئیگا جو فینز کے جوش میں اضافے کاباعث بنے گا

اور وہ اپنی پسندیدہ ٹیم پشاور زلمی کو منفرد انداذ میں سپورٹ کرتے نظر آئیں گے۔جم آرمر کے فاونڈر عبدالرحمان نے کہا کہ وہ پشاور زلمی کے ساتھ ایک اور سیزن میں شراکت داری پر خوشی محسوس کررہے ہیں،

اور اس شراکت داری کے بعد پشاورزلمی اور کرکٹ فینز کو کرکٹ اور فیشن کا بہترین امتزاج میسر آئے گا ۔

 

 

error: Content is protected !!