وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس سپورٹس لیگ فیصل آباد ریجن نے جیت لی

وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس سپورٹس لیگ فیصل آباد ریجن نے جیت لی۔

ڈپٹی کمشنر عبدللہ نیئر شیخ اور وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین

نے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔

 

ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد اور ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے اشتراک سے وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس سپورٹس لیگ کی اختتامی تقریب جی سی یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔

ٹیبل ٹینس ٹیلنٹ ہنٹ سپورٹس لیگ میں پنجاب کے پانچ ریجن کی بوائز کی ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔سپورٹس لیگ میں پہلی پوزیشن فیصل آباد ریجن،دوسری پوزیشن لاہور ریجن جبکہ تیسری پوزیشن ملتان/ بہاولپور ریجن نے حاصل کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدللہ نیئر شیخ نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے وزیر اعظم یوتھ پروگرام اپنی مثال آپ ہے،ٹیبل ٹینس یوتھ لیگ سے حقیقی ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔انہوں نے جیتنے والی ٹیم اور جی سی یونیورسٹی کو کامیاب ایونٹ کرانے پرمبارکباد دی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین کا کہنا تھا کہ ٹیلنٹ ہنٹ کا مقصد کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے کھیلوں کی دنیا میں بڑے بڑے نام پیدا کیے ہیں، ہم نوجوانوں کو کھیلوں کے ذریعے مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کر رہے ہیں۔

 

 

error: Content is protected !!