وسیم بہترین کھلاڑی ہے، آئی ایل ٹی 20 یواے ای کو نیا خون مہیا کررہا ہے، شعیب اختر

 

وسیم بہترین کھلاڑی ہے، آئی ایل ٹی 20 یواے ای کو نیا خون مہیا کررہا ہے، شعیب اختر

دبئی (نوازگوھر) پاکستانی سابق بالر اور لیگ کے سفیر شعیب اختر نے محمد وسم کو بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے۔ انہوں نے یوای اے کی کرکٹ پر لیگ کے اثرات پر بھی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس نے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم دیا ہے ہم نے یواے ای کے محمد وسیم کو عالمی معیار کے گیند بازوں کو شکست دیتے ہوئے دیکھا۔ وہ بلاشتہ بہترین کھلاڑی ہے۔

یہ وہ تعاون ہے جو آئی ایل ٹی 20 نے فراہم کیا ہے۔ یواے ای کی ٹیم کے لیے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آرہا ہے اور چند سال میں آپ اسے دنیا کے نقشے پر دیکھ سکیں گے۔
شعیب اختر نے کہا کہ یواے ای میں شائقین ہمیشہ پرجوش رہتے ہیں اور ٹورنامنٹ بہت اچھا چل رہا ہے۔ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ یہ ہر سال بڑا اور بہتر ہو رہا ہے۔ مجھے سفیر کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرنے پر خوشی ہے۔

فاسٹ بولر نے مقامی ٹیلنٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 4 دہائی میں میں یہاں بہت کرکٹ ہوئی ہے۔ مقامی کرکٹ کی کمی تھی تاہم آئی ایل ٹی 20 نے اسے بھی پورا کردیا ۔

 

 

error: Content is protected !!