گلف جائنٹس نے دبئی کیپیٹلز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے ہرادیا

گلف جائنٹس نے دبئی کیپیٹلز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے ہرادیا

شارجہ (نوازگوھر) کارلوس بریتھ ویٹ کی 26 رنز پر 3 وکٹوں کی بدولت دبئی کیپیٹلز نے آئی ایل ٹی سیزن 20 کے 11ویں میچ میں دبئی کیپیٹلز کو مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز تک محدود کردیا۔

ویک اینڈ پر شائقین کی بڑی تعداد کی موجودگی میں گلف جائنٹس نے ڈومینک ڈریکس کی اسٹائلش باؤنڈری پر فتح پائی اس وقت کھیل کی 8 گیندیں باقی تھی۔
گلف جائنٹس نے بائیں ہاتھ کے اسپنر رولوف وان ڈیر مروے کے حملے کا مقابلہ کرتے ہوئے جیمز ونس (28)، کارلوس بریتھ ویٹ (1) اور کرس جارڈن (0) کی اہم وکٹیں حاصل کیں۔

سکندر رضا نے 36 گیندوں پر 47 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر دبئی کیپیٹلز کی اننگز کو ابتدائی وکٹوں کے نقصان پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور صرف 8 رنز دیکر دو وکٹیں حاصل کیں لیکن یہ کافی نہیں تھا۔

رضا نے پہلی اننگز کے بعد وکٹ ہر طرح موو کررہی ہے خاص طور پر تیز گیند بازوں کے ساتھ، گیند بہت سوئنگ کررہی تھی، اور اس پر بیٹنگ کرنا مشکل تھا. ہم نے سوچا کہ اگر ہم مجموعی اسکور کو 140-150 تک لے جائیں تو اچھی پوزیشن میں ہوں گے اور ہدف کا تعاقب آسان نہیں ہوگا۔

دف کا تعاقب یقینی طور پر آسان نہیں تھا جیسن ہولڈر نے پہلے ہی اوور میں اوپننگ بلے باز جیمی اسمتھ (1) کو آؤٹ کیا۔ کرس لین نے 22 گیندوں پر 37 رنز بنائے جس میں تین چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

کپتان جیمز ونس نے ٹی ٹوئنٹی میں 10 ہزار سے زائد رنز بنا کر تاریخ رقم کی۔ ونس نے 19 گیندوں پر 28 رنز بنائے جس میں دو چوکے اور دو اوور شامل تھے۔

 

 

تعارف: News Editor