پی ایس ایل 8 کے پلے آف میچز اور فائنل کیلئے امپائرز پینل کا اعلان کردیا گیا

پی ایس ایل 8 کے پلے آف میچز اور فائنل کیلئے امپائرز پینل کا اعلان کردیا گیا۔بدھ کے روز لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز میں کوالیفائر کیلئے ایلکس وارف اور علیم ڈار کا بطور آن فیلڈ امپائر تقرر کر دیا گیا، آصف یعقوب تھرڈ اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہوں گے۔

 

 

 

اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے جمعرات کے روز ہونے والے ایلمنیٹر ون میں احسن رضا اور فیصل آفریدی آن فیلڈ، ایلکس وارف اور راشد ریاض تھرڈ و فورتھ امپائر ہوں گے۔

 

 

 

17مارچ کو ایلمنیٹر 2 میں مارٹن سیگرز اور احسن رضا فیلڈ، راشد ریاض تھرڈ اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہوں گے۔19مارچ کو فائنل میں راشد ریاض اور ایلکس وارف فیلڈ، آصف یعقوب اور فیصل آفریدی تھرڈ اور فورتھ امپائر ہوں گے، روشن مہانامہ چاروں مقابلوں میں میچ ریفری ہونگے۔

error: Content is protected !!