پاکستان اور نیوزی لینڈ کا چوتھا ٹاکرا ؛ "خصوصی بچے "میچ دیکھنے کیلئے مدعو

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی بے سہارا و یتیم بچوں کوپاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریزکا چوتھا میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت۔

140 بچے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے مہمان خاص ہوں گے

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر بے سہارا و یتیم بچوں کے لیے فرسٹ کلاس انکلوژر کی ٹکٹس فراہم کر دی گئیں ۔

بے سہارا و یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی یہ حققیر سی کاوش ہے۔ محسن نقوی

لاہور 24 اپریل۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بے سہارا و یتیم بچوں کوپاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریزکا چوتھا میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت دی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر 140 بے سہارا و یتیم بچے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے مہمان خاص ہوں گے۔

بے سہارا و یتیم بچوں کی میچ کے دوران مہمان نوازی بھی کی جائے گی ۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر بے سہارا و یتیم بچوں کے لیے فرسٹ کلاس انکلوژر کی ٹکٹس فراہم کر دی گئیں

اور اس ضمن میں پی سی بی حکام نے ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر سے رابطہ کرکےبچوں کے لیے ٹکٹس مہیا کر دی ہیں۔ چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بے سہارا و یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی یہ حققیر سی کاوش ہے۔

error: Content is protected !!