ہانگ کانگ کیخلاف میچ میں قومی کرکٹرز کی پرفارمنس کو جہاں سراہا جارہا ہے وہیں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم نے میچ میں 78 رنز ناٹ آئوٹ بنانے والے محمد رضوان پر تنقید کی ہے۔میچ کے بعد اپنے تبصرے میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہرضوان کا ناٹ آئوٹ جانا میرے نزدیک درست نہیں، ٹھیک ہے اگر آپ تھکے ہوئے ہیں تو کچھ بانڈریز لگانے کی کوشش کریں،آئوٹ ہوجائیں، آپ کے پاس لائن اپ میں آصف ہیں، افتخار ہیں ، نواز ہیں، شاداب ہیں، آپ کی بیٹنگ آٹھویں نویں نمبر تک ہے۔وسیم اکرم نے مزید کہا کہ اس فارمیٹ میں 57 گیندوں پر 78 رنز بناکر ناٹ آئوٹ جانے کا کیا فائدہ ، معاف کیجئے گا مجھے یہ پسند نہیں آیا۔خیال رہے کہ محمد رضوان نے میچ میں 57 گیندوں پر 78 رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔