بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبورن سٹارز نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بائولر ٹرینٹ بولٹ کو ڈرافٹ میں شامل کرنے کے بعد مایہ نا آسڑیلوی سپنر ایڈم زمپا کے ساتھ بھی معاہدہ کرلیا ہے ، یہ معاہدہ دو سال کی مدت کا ہے جس کے مطابق ایڈم زمپا میلبورن سٹارز کے ساتھ بی بی ایل 14 تک رہینگے، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں ایڈم زمپا کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا تھا جبکہ آسڑیلیا جو رواں برس ہوم گرائونڈ پر اپنے عالمی کپ کا دفاع کریگا نے بھی ایڈم زمپا کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے
میلبورن سٹار کے منیجر بلیئر کروچ کا کہنا ہے کہ ایڈم زمپا انتہائی شاندار بائولر ہے اور بہت محنت کرتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ اس کے ساتھ دو سال مدت کا معاہدہ طے پا گیا ہے، رواں سیزن میں میلبورن سٹارز کی ٹیم ان کھلاڑی پر مشتمل ہو گی، ٹرینٹ بولٹ، جو برنز، ہیلٹن کارٹ رائٹ، جو کلارک، براڈی کوچ،نتھن کولٹر نائل، لیاس ہیٹچر، کلنٹ ہنکلف، نک لارکن، گیلن میکسویل، مارکس سٹوینس، بیو ویسٹر، لیوک ووڈ اور ایڈم زمپا۔