راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں خیبرپختونخوا کی ٹیم جیت کے سفر پر گامزن ہے اور اس نے بلوچستان کی ٹیم کو بھی 27 رنز سے شکست دیدی ہے، خیبرپختونخوا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے، کامران غلام 57، صاحبزادہ فرحان 48 اور محمد سرور 38 رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں رہے، بلوچستان کی جانب سے کاشف بھٹی اور حارث سہیل نے دو دو جبکہ خرم شہزاد نے ایک وکٹ حاصل کی
جواب میں بلوچستان کی ٹیم 18.5 اوورز میں 174 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہو گئی اور میچ 27 رنز سے ہار گئی، حارث سہیل 39، کپتان یاسر شاہ 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، خیبرپختونخوا کی جانب سے محمد عمران نے چار، عمران خان اور محمد سرور نے دو دو جبکہ ارشد اقبال اور خالد عثمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔خیبرپختونخوا کے محمد سرور کو گیارہ گیندوں پر 38 رنز بنانے اور دو وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔