بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی اب بڑی فلمیں پروڈیوس کریں گے۔رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے کرکٹ کے میدان میں کئی کامیابیاں حاصل کیں اب وہ اپنے پروڈکشن ہاس ‘دھونی انٹرٹینمنٹ ‘ کے ذریعے تامل ،تیلگو اور ملیالم زبانوں میں فلمیں پروڈیوس کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھونی کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی اس پروڈکشن ہاس کی مشترکہ مالک ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل دھونی کے پروڈکشن ہاس نے چھوٹی فلمیں اور ڈاکومینٹریز بنائی تھیں جن میں Roar of the Lion، The Hidden Hindu اور Blaze to Glory شامل ہیں۔
تاہم اب دھونی کا پروڈکشن ہاس ساتھ انڈین فلم انڈسٹری میں قدم رکھ رہا ہے تاہم اس حوالے سے سابق کپتان نے اب تک خود کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ دھونی اور ان کی اہلیہ ساکشی نے 2019 میں اس پروڈکشن ہاس کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔واضح رہے کہ ایم ایس دھونی واحد کپتان ہیں جنہوں نے تین آئی سی سی ٹورنامنٹ کی ٹرافیاں جیتی ہیں جن میں ون ڈے ورلڈ کپ، ٹی 20 ورلڈ کپ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شامل ہے۔