امریکی کرکٹ بورڈ 6 لاکھ ڈالرز کا مقروض

امریکی کرکٹ بورڈ نے کروڑوں روپے کے مقروض ہونے کے باعث قومی مینز چیمپئن شپ منسوخ کر دی۔کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق یو ایس اے کرکٹ کی تشویش ناک مالی صورتحال کی تفصیلات اتوار کو لاس اینجلس میں سالانہ جنرل میٹنگ کے دوران سامنے آئیں۔رپورٹس کے مطابق جنرل میٹنگ میں بتایا گیا کہ مالیاتی آڈٹ رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ یو ایس اے کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی 2021 کے آخر تک تقریباً ساڑھے 6 لاکھ ڈالرز(یعنی 14 کروڑسے زائد پاکستانی روپے) کی مقروض تھی۔موجودہ مالی صورتحال کے پیش نظر یہ اعلان کیا گیا کہ مینز کرکٹ کی سینیئر اور انڈر 19 نیشنل چیمپئن شپ 2022 منسوخ کر دی گئی۔

 

رپورٹ سے معلوم ہوا کہ یو ایس اے کرکٹ بورڈ کے پاس 2021 کے آغاز میں 8 لاکھ 68 ہزار ڈالرز موجود تھے لیکن سال کے دوران 15 لاکھ ڈالر سے زیادہ خرچہ کیا گیا۔رپورٹ میں یہ بھی ظاہر کیا گیا کہ یو ایس اے کرکٹ کو 2021 کے لیے 11 لاکھ ڈالر سپانسر شپ رقم ملنے کی توقع تھی لیکن وہ صرف8 لاکھ 29 ہزار ڈالر ہی حاصل کرسکا۔

error: Content is protected !!