کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ کے چوتھے راؤنڈ کے دوسرے دن کا کھیل آج مکمل ہو گیا۔یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں 39 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز پر اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کی تو بلوچستان کی ٹیم 75 ویں اوور میں 336 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ 50 پر دوبارہ بیٹنگ شروع کرنے والے عبدالحنان نے 132 گیندوں پر 16 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 112 رنز بنائے۔
سدرن پنجاب کے محمد شہزاد اور محمد صداقت نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
205 رنز کے خسارے کے ساتھ اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرتے ہوئے، سدرن پنجاب نے دوسرے دن کے اختتام پر 52 اوورز میں تین وکٹوں پر 154 رنز بنا لیے ہیں ۔ محمد عمیر نے 119 گیندوں پر ناقابل شکست 71 رنز بنائے جس میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ رمیز عالم نے 112 گیندوں پر 50 رنز بنا کر ناقابل شکست لوٹے۔
این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں بغیر کسی وکٹ کے دو سکور پر اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کرتے ہوئے سنٹرل پنجاب کی ٹیم 52ویں اوور میں 189 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سنٹرل پنجاب کے کپتان سیف بدر نے 95 گیندوں پر 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 90 رنز بنائے۔
ناردرن کے رائٹ آرم فاسٹ زمان خان نے 57 کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں، جبکہ بائیں ہاتھ کے اسپنر عمر خان نے 40 کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔
کھیل کے اختتام پر، ناردرن نے 33.5 اوورز میں ایک وکٹ پر 112 رنز بنا لیے ہیں ، دوسری اننگز کی نو وکٹوں کے ساتھ 206 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔ زیاد خان نے سب سے زیادہ 106 گیندوں پر 68 رنز بنائے۔ حسن رضا 97 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 48 رنز بنا کر ناقابل شکست لوٹے۔ حسن اور زیاد کی اوپننگ جوڑی نے 112 رنز بنائے ۔
کے سی سی اے اسٹیڈیم میں، 91 اوورز میں چھ وکٹ پر 279 کے اوور نائٹ اسکور پر اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کرتے ہوئے، خیبرپختونخوا 104 ویں اوور میں 319 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سندھ کے دانش عزیز – جنہوں نے گزشتہ روز تین وکٹیں حاصل کیں، 52 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
کھیل کے اختتام پر ، سندھ نے اپنی پہلی اننگز میں 79 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 156 رنز بنا لیے ہیں ۔ رمیز عزیز اور محمد سلیمان نے پانچویں وکٹ کے لیے 91 رنز کی شراکت قائم کی ۔ رمیز نے 192 گیندوں پر 62 رنز بنائے، ایک چوکا لگایا۔ سلیمان 154 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے آٹھ چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رھے۔
خیبرپختونخوا کی جانب سے عثمان طارق نے 63 کے عوض تین اور نیاز خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔