پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ بھارت نے ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔بلائنڈ کرکٹ کونسل نے کہا کہ بھارت کے ویزے جاری کرنے کے انکار پر مایوسی ہوئی ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی مضبوط امیدوار تھی۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے کلیئرنس نہیں دی، بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں، کھیلوں میں سیاست کو لایا گیا ہے۔
صدر بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ نے کہا کہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل بھارت کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے مستقبل میں میزبانی دینے پر پابندی لگا سکتی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنا تھی، ٹیم کو اتوار کے روز بھارت روانہ ہونا تھا۔بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 5 سے 17 دسمبر تک کھیلا جانا ہے، پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم 2 مرتبہ رنر اپ رہ چکی ہے۔