رپورٹ ; اسپورٹس جرنلسٹ نثارآحمد
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ شہر میں پہلی بار بلوچستان سپورٹس بورڈ کے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے کوئٹہ پریمیئر کرکٹ لیگ کا انعقاد کیا گیا اور بلوچستان میں پہلی مرتبہ کسی ٹورنامنٹ کا بڑے پیمانے پر اہتمام کیا گیا اور نوجوان کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا
جس میں صوبے بھر سے آٹھ ٹیمیوں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی کوئٹہ کرکٹ پریمیئر لیگ کے شروع ہونے سے بلوچستان میں کرکٹ کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہونے کے ساتھ اہم کردار بھی ادا کرے گی
اس طرح کے بڑے ایونٹ منعقد ہونے سے یہاں کرکٹ کیلئے دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے کوئٹہ پریمیئر کرکٹ لیگ میں نامور کھلاڑی نے حصہ لیا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کوئٹہ میں اس لیگ نے بہت اثر پیدا کیا ہے جس سے مستقبل میں کرکٹ کھلاڑیوں کو اپنے ٹیلنٹ لانے میں ایک بہترین پلیٹ فارم ملنے کا امکان ہے
اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے ٹیلنٹ کا پتہ لگانے اور انہیں اس مقصد کیلئے اپنے کھیل میں نکھار پیدا کرنے کا حقیقی معنوں میں موقع ملا ہے کوئٹہ پریمیئر کرکٹ لیگ کے منتظمین نے جو شاندار کردار ادا کیا اس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں کیونکہ اس طرح کے بڑے ایونٹ سے کھلاڑیوں کو اپنے انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا صحیح معنوں میں موقع ملتا ہے
اور نوجوان کھلاڑی ایک پر عزم اور محنت سے اپنا کرکٹ کا کیرئیر کا دفاع کرسکتے ہیں اور بلوچستان میں کرکٹ کے گراف کو اس ایونٹ نے نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے اس طرح کے ایونٹ صرف گیم ڈیولپمنٹ تک ہی محدود نہیں ہے
بلکہ کاروباری ادراک سے بھی ہے چونکہ اس طرح کے ٹورنامنٹ سے برانڈز کے نئے امکانات کا دروازہ کھولیں گے بلوچستان میں کرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کے کوچنگ کیلئے پی سی بی کی تعاون کا اشد ضرورت ہے کیونکہ بلوچستان میں کرکٹ کے وسیع ٹیلنٹ موجود ہے جس کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر پروموٹ کرنے کے ساتھ اور اس ٹیلنٹ کو تربیت کیلئے مدد سے کرکٹ میں بہتری آئے گا اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بہتر کرنے میں معاونت وقت کی اہم ضرورت ہے
کوئٹہ پریمیئر لیگ کے انعقاد سے صوبے میں کرکٹ کے بے پناہ ٹیلنٹ سامنے آنے کے کافی چانسز ہوتے ہیں بدقسمتی سے ملک کے اس حصے میں سہولیات کی کمی ہے اگر صحیح منصوبہ بندی اور سہولیات فراہم ہوتا تو یہاں کے نوجوان کھلاڑی ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں بلوچستان کے ہونہار کھلاڑیوں کو سامنے لانے کا واحد راستہ یہاں کے گراؤنڈز میں سہولیات کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے اس پر محکمہ کھیل بلوچستان کرکٹ سمیت دیگر کھیل کے شعبے میں محدود وسائل میں رہتے ہوئے بہترین انداز کام کررہی ہے
محکمہ کھیل کے ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرابلوچ ہمیشہ بلوچستان کے مختلف کھیلوں کے حوالے سے انکی کردار قابل تعریف ہے انھوں نے بلوچستان کے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کے کا جو ٹاسک ملا تھا وہ اس مقصد کو بخوبی سرانجام دے رہے ہیں کوئٹہ پریمیئر کرکٹ لیگ سے بلوچستان میں کرکٹ کو مزید ترقی ملے گا اور کرکٹ کے حلقوں میں نئے سرے سے ولولہ انگیز جوش و جذبے دیکھنے کو ملیں گے
امید کرتے ہیں مستقبل میں اس طرح کے ایونٹس ہوتے رہیں گے تاکہ بلوچستانیوں کو اپنے بہترین کرکٹ کا مظاہرہ میسر ہو کوئٹہ پریمیئر لیگ کے منتظمین ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کوئٹہ اور محکمہ کھیل کو مبارکباد دیتا ہوں
جنھوں نے بلوچستان میں کھیل کود کے سرگرمیوں کی بھرپور مدد اور تعاون کیا اس طرح کے بڑے ایونٹ سے کرکٹ میں انفراسٹرکچر کے فروغ اور گراؤنڈ کی تعمیر کو ترجیح دینے کے راستے ہموار ہونگے