Category: Worldcup 2026

  • چیمپئنز ٹرافی کی فاتح بھارتی ٹیم پر ڈالرز کی بارش ، کتنی انعامی رقم ملی؟

    چیمپئنز ٹرافی کی فاتح بھارتی ٹیم پر ڈالرز کی بارش ، کتنی انعامی رقم ملی؟

    چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر بھارتی ٹیم پر ڈالرزکی برسات، کتنی انعامی رقم ملی؟

    دبئی:  بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر نہ صرف چمچماتی ٹرافی پر تیسری بار قبضہ جمایا بلکہ کروڑوں روپے کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی۔

    اتوار کو بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

    فائنل جیتنے پر بھارتی کھلاڑیوں نے جہاں میڈل اور چمچماتی ٹرافی اٹھائی وہیں انہوں نے ایونٹ کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی۔ آئی سی سی نے ٹورنامنٹ سے قبل 14 فروری کو چیمپئنز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان کیا تھا۔

    آئی سی سی کے مطابق اب بھارتی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر 22 لاکھ 40 ہزار ڈالرز( 62 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) انعامی رقم ملی ہے۔ دوسری جانب رنراپ ٹیم نیوزی لینڈ کے حصے میں 11 لاکھ 20 ہزار ڈالرز (31 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) آئے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس مرتبہ آئی سی سی کی مجموعی انعامی رقم میں گزشتہ ایڈیشن سے 53 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

  • بھارت نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    بھارت نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

     آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔

    بھارت نے نیوزی لینڈ کی جانب سے ملنے والا 252 رنز کا ہدف 49 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، کپتان روہت شرما76 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

    بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان روہت شرما اور شبمن گل نے کیا، اوپننگ جوڑی نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 105 رنز کی اننگز کھیلی تاہم شبمن گل 31 رنز بناکر مچل سینٹنر کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے

    جبکہ دوسری وکٹ ویرات کوہلی کی گری جو محض ایک رن بناکر مچل بریسویل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

    بھارت کو تیسری وکٹ 122 کے مجموعی سکور پر گری جب کپتان روہت شرما 76 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، چوتھے نمبر شریاس آئیر 48 رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے جبکہ بھارت کو پانچواں نقصان اکشر پٹیل کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 29 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

    قبل ازیں دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیویز نے مقررہ 50 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔

    نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، کیوی ٹیم کو پہلا نقصان وِل ینگ کی صورت میں 57 رنز پر اٹھانا پڑا جنہیں وروُن چکرورتھی نے 15 رنز پر پویلین بھیجا، نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 69 رنز پر گری، راچن رویندرا 37 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    نئے آنے والے کیوی بلے باز کین ولیمسن بھی جم کر نہ کھیل سکے اور ٹیم کے مجموعی 75 سکور پر محض 11 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، کیوی ٹیم کو چوتھا نقصان ٹام لیتھم کی صورت میں اٹھانا پڑا جنہیں رویندرا جڈیجا نے 14 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔

    نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 165 کے مجموعی سکور پر گری جب گلین فلپس 34 سکور بناکر بولڈ ہوگئے جبکہ 211 کے مجموعی سکور پر ڈیرل مچل 63 رنز کی اننگز کھیل کر آسان کیچ تھما بیٹھے، کیویز کو ساتواں نقصان مچل سینٹر کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 8 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

    بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی اور کلدیپ یادیو نے 2، 2 جبکہ محمد شامی اور رویندرا جڈیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیوی کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ مقابلے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، بھارت کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی، میٹ ہینری انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوگئے، انکی جگہ نیتھن اسمتھ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بہت اچھی ہے، پچ اچھی ہے، دوسری بیٹنگ سے فرق نہیں پڑتا، ڈریسنگ روم میں یہی بات کی تھی کہ ٹاس کی فکر نہ کریں اور صرف اچھا کھیلنا ہے، نیوزی لینڈ گزشتہ کئی سالوں سے بہت اچھی ٹیم رہی ہے۔

    روہت شرما نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، آج کا میچ ہمارے لئے سب سے اہم ہے، ہم دیکھیں گے کہ کیا کرنے کی ضرورت ہے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

    اس میچ میں انڈیا کی کپتان روہت شرما کر رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی قیادت مچل سینٹنر کے پاس ہے۔

    بھارت اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، شبمان گل، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہل، ریشب پنت، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، ہرشیت رانا، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، رویندر جڈیجہ، ورون چکرورتی .

    نیوزی لینڈ اسکواڈ: مشیل سینٹنر (کپتان)، مائیکل بریس ویل، مارک چیمپمن، ڈیون کون وے، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، ڈیریل مچل، ول او’رورک، گلین فلپس، راچن راوندرا، ناتھن اسمتھ، کین ولیمسن، ول یانگ، جیکب ڈفی .

  • چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل آج دبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائےگا

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل آج دبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائےگا

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل آج دبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائےگا

    …….. اصغر علی مبارک …..

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل آج دبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائےگا۔خیال رہے کہ 2 مارچ کو بھارت نے تیسرا میچ بھی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا،

    جہاں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز شکست دی تھی۔ 4 مارچ کو دبئی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

    5 مارچ کو لاہور میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 50 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

    پاکستان میں میزبانی میں 29 سال بعد ہونے والےفائنل سے قبل، نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا لگا ہے، چیمپئنز ٹرافی کے تقریباً تمام میچز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اہم کیوی باؤلر میٹ ہینری کی شمولیت فائنل میں غیر متوقع ہے۔

    یاد رہے کہ میٹ ہینری نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں سب سے زیادہ 10 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں جب کہ انہوں نے بھارت کے خلاف گروپ میچ میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں،

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل کے دوران میٹ ہینری کیچ لینے کی کوشش کرتے ہوئے گرپڑے تھے جس کے بعد ان کے کندھے میں تکلیف ہوئی۔

    کیوی منیجمنٹ کے مطابق میٹ ہینری کی فائنل میں شمولیت کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا ہے، تاہم کپتان مچل سینٹنر اپنے باؤلر کی میچ میں شمولت سے متعلق پراعتماد ہیں۔

  • کیویز کے ساتھ فائنل کھیلنے کے لیے دباؤ تو ہے ; شبمن گل

    کیویز کے ساتھ فائنل کھیلنے کے لیے دباؤ تو ہے ; شبمن گل

    یہ کہنا آسان ہوتا ہے کہ دباؤ نہیں ہوگا۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہر کھلاڑی دباؤ محسوس کرتا ہے‘ شبمن گل 

    دبئی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شبمن گل نے کہا ہے کہ یہ کہنا آسان ہوتا ہے کہ دباؤ نہیں ہوگا۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ بڑے میچ میں ہر کھلاڑی دباؤ محسوس کرتا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے ایک دن قبل پریس کانفرنس میں ان کاکہناتھا۔

    چمپئنز ٹرافی کا فائنل وہی ٹیم جیتے گی جو دباؤ سے بہتر طور پر نمٹے گی۔ شبمن گل کا کہنا تھاکہ ہم بھارت میں ورلڈکپ کا فائنل ہار چکے ہیں لیکن اس بار پوری ٹیم ایک روزہ ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے مکمل تیارہے،

    ٹیم کا ماحول بہت زبردست ہے اور تمام کھلاڑی پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’یہ کہنا آسان ہوتا ہے کہ دباؤ نہیں ہوگا۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہر کھلاڑی دباؤ محسوس کرتا ہے‘۔

    ان کا کہنا تھاکہ بڑے میچ کا دباؤ ہمیشہ رہتا ہے لیکن تجربہ کارکھلاڑی دباؤ سے نمٹنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔شبمن نے تسلیم کیا کہ آسٹریلیا کا بولنگ اٹیک زیادہ مضبوط نہیں تھا لیکن بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل کے دباؤ میں وکٹیں گنوائیں تھیں۔

    بھارتی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کو اس وقت دنیا کی مضبوط ترین بیٹنگ لائن اپ قرار دیتے ہوئے نے مزید کہاکہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ میچ کی صورتحال کے مطابق کھیلیں بطوربیٹسمین میں ہمیشہ موقع کی مناسبت سے شاٹس کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔

    چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبمن گل کہنا تھا کہ کوشش ہوگی فائنل میں بھی اچھا کھیل پیش کریں، پوری ٹیم کے اندر بہترین ہم آہنگی ہے جبکہ دبئی کا موسم تبدیل ہوگیا، گرمی کے باعث وکٹ سلو رہنے کاامکان ہے۔

    بھارتی نائب کپتان نے کہا کہ دبئی کنڈیشن سے واقف ہیں، پچ ویسی ہی ہوگی، روہت شرما ریٹائرمنٹ پر ابھی غور نہیں کر رہے، ساری توجہ چیمپئنزٹرافی کا فائنل جیتنے پر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بڑے میچ کا دباؤ ہمیشہ رہتا ہے لیکن تجربہ کار کھلاڑی دباؤ سے نمٹنے میں کامیاب ہوتے ہیں، آسٹریلیا کا باؤلنگ اٹیک زیادہ مضبوط نہیں تھا لیکن بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل کے دباؤ میں وکٹیں گنوائیں تھیں۔

    خیال رہے آئی سی سی چیمپئنزٹرافی 2025 کے فائنل کا فیصلہ کل ہوگا، بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں دبئی میں ایک دوسرے پر جھپٹیں گی،بھارت نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ہرایا جبکہ نیوزی لینڈ نے پروٹیز کو زیر کیا تھا۔

  • راجیو شکلا سمیت کرکٹ بورڈز کے عہدیداروں کی شاہی قلعہ کی سیر

    راجیو شکلا سمیت کرکٹ بورڈز کے عہدیداروں کی شاہی قلعہ کی سیر

    راجیو شکلا سمیت کرکٹ بورڈز کے عہدیداروں کی شاہی قلعہ کی سیر

    لاہور: چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کیلئے آئے کرکٹ بورڈز کے عہدیداران نے شاہی قلعہ کی سیر کی۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا سمیت بھارتی وفد نے تاریخی مقام کا دورہ کیا، نیوزی لینڈ، بنگلا دیش،

    جنوبی افریقہ اور زمبابوے کرکٹ بورڈ کے عہدیداران نے بھی لاہور فورٹ کا وزٹ کیا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور دیگر پی سی بی حکام بھی ہمراہ تھے۔

    مہمانوں کو شاہی قلعہ کی تاریخ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، مہمانوں کیلئے کلاسیکل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

  • چیمپئنز ٹرافی ; پاکستان کے آغاز کا بھرپور جشن 19 فروری کو شروع ہو کر اسی دن ختم ہوگیا

    چیمپئنز ٹرافی ; پاکستان کے آغاز کا بھرپور جشن 19 فروری کو شروع ہو کر اسی دن ختم ہوگیا

    چیمپئنز ٹرافی ;پاکستان کے آغاز کا بھرپور جشن 19 فروری کو شروع ہو کر اسی دن ختم ہوگیا

    ……. .. اصغر علی مبارک …..

    چیمپئنز ٹرافی ;پاکستان کے آغاز پر بھرپور جشن 19 فروری کو شروع ہوا لیکن افسوس اسی دن ختم ہوگیا
    یاد رہے کہ بھاری سرمایہ کاری کے بعد پاکستان میں کوئی فائنل نہ ہونا ایک دھچکا ہے۔

    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل بھی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں 9 مارچ (اتوار) کو ہوگا، جہاں فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔2 مارچ کو بھارت نے تیسرا میچ بھی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا، جہاں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز شکست دی تھی۔

    پاکستان نے مبینہ طور پر لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں 3 اسٹیڈیم کو اپ گریڈ کرنے کے لیے ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک رقم خرچ کی ہے جب کہ پاکستان کو آئی سی سی کی جانب سے میزبانی فیس کی مد میں 60 لاکھ ڈالر ملیں گے۔

    میزبان ملک پاکستان کے ٹورنامنٹ سے جلد باہر ہونے کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی میں عدم دلچسپی کی وجہ سے مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ہے۔ علاوہ ازیں، پاکستان میں ہونے والے 3 میچ خراب موسم کی وجہ سے متاثر ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران بارش سے متاثر ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی رقم شائقین کرکٹ واپس دینے کا اعلان کیاہے۔

    پی سی بی کی جانب سے بارش سے متاثر ہونے والے تمام میچز کے ٹکٹ کی رقم شائقین کرکٹ کو واپس دینے کا اعلان کیا گیا ہے، ٹکٹ ہولڈرز 10 مارچ سے 14 مارچ کے درمیان اپنی رقم کی واپسی کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول 2 میچز میں ٹاس بھی ممکن نہ ہوسکا تھا۔ پی سی بی کی پالیسی کے مطابق اگر میچ ٹاس سے پہلے ہی ختم کردیا گیا ہو تو تمام انکلوژرز کے ٹکٹس کی رقم واپس کر دی جائے گی،

    تاہم ہاسپٹلیٹی باکسز کے ٹکٹ ہولڈرز رقم کی واپسی کے اہل نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان گروپ اے کے آخری میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا جس کا ٹاس بھی نہیں ہوسکا تھا اور اس سے قبل آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان بھی راولپنڈی میں شیڈول میچ کا ٹاس نہیں ہوسکا تھا۔

    چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اتوار کو لاہور میں ہونا تھا لیکن اس کے لیے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کی شکست ضروری تھی لیکن ایسا نہ ہوسکا اور بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر پانچویں بار چیپئنز ٹرافی کے فائنل میں رسائی حاصل کی اور فائنل بھی لاہور سے دبئی منتقل ہوگیا

    چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل، بھارت نے سیاسی کشیدگی کی وجہ سے ہمسایہ ملک پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد آئی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت کے تمام میچز دبئی میں ہی شیڈول کردئیے تھے۔ سیاست نے کرکٹ کو بہت نقصان پہنچایا ہے،

    اگر بھارتی ٹیم پاکستان آتی اور لاہور میں ٹرافی اٹھاتی تو بہت اچھا ہوتا۔ ایک ٹیم کے دوسرے ملک نہ آنے اور مستقبل میں پاکستان کے بھارت نہ جانے کا مسئلہ عالمی کرکٹ کو بری طرح متاثر کرے گا،

    پاکستان نے میزبانی کے نام نہاد ہائبرڈ ماڈل پر صرف اس شرط پر رضامندی ظاہر کی تھی کہ وہ آئندہ آئی سی سی ایونٹس کے لیے اپنی ٹیم بھی بھارت نہیں بھیجے گا۔

    پاکستان نے 19 فروری کو چیمپئنز ٹرافی کے آغاز پر بھرپور جشن منایا جب 3 دہائیوں میں پہلی بار کوئی انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں شروع ہوا لیکن افسوس اسی دن سے سب کچھ ختم ہوگیا۔

    لیکن جب پاکستان نے یہ ہائبرڈ ماڈل خود قبول کیا تھا تو پھر افسوس کس بات کا ہے؟
    جب ہمارے پاس طاقت نہیں تو جھکنا پڑتا ہے اور یہ وہ سودا تھا جو پاکستان کو کرنا پڑا، ہماری ٹیم اور ہماری کرکٹ پیچھے ہے اس لیے ہمیں سمجھوتہ کرنا پڑا۔

    چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے تمام میچز ، سیمی فائنل اور حتی کہ فائنل پہنچنے کی صورت میں تمام میچز دبئی اسٹیڈیم میں کرانے کے فیصلہ کیوں کیا گیا، حیران کن طور پر پی سی بی کی جانب سے بھارت کے تمام میچز ، سیمی فائنل اور حتی کہ فائنل پہنچنے کی صورت میں تمام میچز دبئی اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا،

    جس کی وجہ گیٹ منی سے مزید پیسہ کمانا تھا۔ واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کے تمام میچز دبئی میں رکھے جانے پر دنیا بھر میں شدید تنقید جاری ہے۔ تمام میچز دبئی میں کرانے کی وجہ گیٹ منی سے مزید پیسہ کمانا تھا۔

    جب بھارتی حکومت نے اپنی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان جانے کی اجازت نہیں دی تو ہائبرڈ ماڈل کے تحت جب بھارتی ٹیم کو نیوٹرل وینیو پر کھلانے کا متقفہ فیصلہ ہوا۔

    میزبان پاکستان نے بھارتی ٹیم کے نیوٹرل وینیو کے لیے متحدہ عرب امارات (یواے ای) کا انتخاب کیا جس کی وجہ ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے اچھے تعلقات اور 2009 سے 2019 تک یو اے ای نیوٹرل وینیو ہر ہوم سیریز کھیلنا تھاواضح رہے کہ بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا اپنا پہلا میچ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا تھا،

    جہاں اس سے توحید ہردوئی کی سینچری اور ذاکر علی کی نصف سینچری کی بدولت بنگال ٹائیگرز 228 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے، تاہم بھارت نے مطلوبہ ہدف 46.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔

    بھارت کا دوسرا میچ بھی 23 فروری کو روایتی حریف پاکستان کے خلاف دبئی میں ہی ہوا تھا، جہاں بھارت نے ویرات کوہلی کی شاندار سینچری کی بدولت پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

    2 مارچ کو بھارت کا تیسرا میچ بھی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف تھا، جہاں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز شکست دے کر گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہا تھا۔پہلا سیمی فائنل بھی بھارت نے دبئی کے اُسی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا تھا،

    جہاں بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی ۔بھارت نے پانچویں بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں رسائی حاصل کی , پہلی بار بھارت نے سال 2000 میں ہونے والی دوسری ہی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی جہاں نیوزی لینڈ پہلی بار بھارت کو شکست دے کر چیمپئن بن گیا تھا۔

    بھارتی ٹیم نے سال 2002 میں ہونے والی اگلی چیمپئنز ٹرافی میں ایک بار پھر فائنل میں رسائی حاصل کی لیکن کولمبو میں ہونے والا فائنل بارش سے متاثر ہوگیا تھا جس کے بعد سری لنکا اور بھارت کو مشترکہ چیمپئن قرار دیا گیا تھا۔

    بھارتی ٹیم تیسری بار 2013 میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچی اور انگلینڈ کو فائنل میں شکست دے کر دوسری بار چیمپئن بنی۔

    چوتھی بار بھارتی ٹیم نے 2017 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی، جہاں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں بھارت کو شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

    پہلا سیمی فائنل دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.3 اوورز میں 264 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ہدف کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا،

    بھارت نے ویرات کوہلی کے 84 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف 2 اوورز پہلے ہی حاصل کرلیا۔ بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے کپتان روہت شرما کو ابتدائی اوورز میں ہی دو مواقع ملے لیکن اس کے باوجود وہ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، شرما 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ شبمن گل 8 رنز ہی بناسکے۔

    کم ہدف کے باوجود آسٹریلیا کی جانب سے انتہائی ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا، روہت کے بعد ویرات کوہلی کو بھی ایک موقع دیا گیا جس کے باعث وہ شریاس ایئر کے ساتھ ملکر 91 رنز کی اہم شراکت قائم کرنے میں کامیاب رہے۔

    شریاس ایئر 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو اکشر پٹیل نے بھی 27 رنز کی اننگز کھیل کر جیت میں اپنا حصہ ڈالا، ہارد پانڈیا نے 28 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جب کہ کے ایل راہل 42 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

    بھارت کی جیت میں ویرات کوہلی نے اہم کردار ادا کیا، انہوں نے نہ صرف اپنی نصف سینچری مکمل کی بلکہ وہ 98 گیندوں پر 84 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس میں صرف 5 چوکے شامل تھے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا اور ناتھ ایلس نے 2،2 جب کہ بین دوارسوئس اور کوپر کونولی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

    اس سے قبل، بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کینگروز کی جانب سے جارح مزاج اوپننگ بلے باز میٹ شارٹ کے ان فٹ ہونے پر نوجوان بلے باز کوپر کونولی کو ٹیم میں شامل کیا گیا

    لیکن وہ کھاتہ کھولے بغیر ہی محمد شامی کا شکار بن گئے۔ بھارت کے خلاف ہمیشہ اچھی کارکردگی دکھانے والے دوسرے اوپنر ٹرویس ہیڈ نے 33 گیندوں پر 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، وہ ورون چکرورتی کا شکار بنے،

    مارنس لبوشین 29 اور جوش انگلس 11 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ کپتان اسٹیو اسمتھ نے اپنی نصف سینچری مکمل کی اور 36 اوورز میں تقریباً 200 رنز بورڈ پر ہونے کے باوجود اسمتھ جلد بازی میں دکھائی دیے اور ایک غلط شارٹ کھیلتے ہوئے انہوں نے اپنی وکٹ گنوادی، وہ 96 گیندوں پر 73 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

    گلین میکسوئل نے پہلی گیند پر چھکا لگایا اور اگلی ہی گیند پر اکثر پٹیل نے میکسوئل کو کلین بولڈ کرکے کینگروز کی پریشانی میں اضافہ کردیا۔ الیکس کیری نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سینچری اسکور کی،

    وہ آخر تک وکٹ پر ڈٹے رہے لیکن بدقسمتی سے نصف سینچری مکمل کرنے کے بعد 61 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 3، رویندرا جدیجا اور ورون چکرورتی نے 2،2 جب کہ اکشر پٹیل اور ہاردک پانڈیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    اسٹیون اسمتھ نے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی شکست کے فوری بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 12ویں نمبر پر ہونے کے باوجود اسمتھ نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے،

    صرف 5 کھلاڑیوں نے ان کی 12 ون ڈے سنچریز سے زیادہ اسکور کیے ہیں اور ان پانچوں میں سے صرف ڈیوڈ وارنر کی اوسط بہتر ہے۔ اسٹیون اسمتھ 2015 اور 2023 میں ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے،

    2015 میں انہوں نے لگاتار 5 اننگز میں 50 سے زیادہ رنز بنائے جن میں بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں 105 اور نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میں ناٹ آؤٹ 56 رنز شامل تھے۔

    انہیں 2015 میں آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر اور 15-2014 اور 21-2020 میں آسٹریلیا کے بہترین ون ڈے پلیئر کے اعزازات سے نوازا گیا تھا، جس سال انہوں نے 3 دن کے فرق سے بھارت کے خلاف ایس سی جی میں لگاتار 62 گیندوں پر ماسٹر کلاس سمیت 3 سنچریاں بنائیں۔

    اسمتھ نے 2015 سے 2025 تک 64 ون ڈے میچوں میں آسٹریلیا کی قیادت کیچیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو بآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی اور گروپ ’بی‘ میں پہلی پوزیشن پر پہنچا۔

    جنوبی افریقہ کے خلاف انگلینڈ رواں ایونٹ میں سب سے کم 179 رنز پر آل آؤٹ ہوئی اور پروٹیز کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا، جو اس نے 30ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

    جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کیا پروٹیز کی جانب سے 39 رنز کے عوض 3 وکٹیں اور 3 کیچز تھامنے والے مارکو جانسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    پروٹیز بیٹر راسی وین ڈیر ڈوسن نے 3 چھکوں اور 6 چوکوں سے سجی 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ ہینرک کلاسن 64 رنز بنا کر نمایاں رہے، اس کے علاوہ ریان رکیلٹن نے 27 اور ڈیوڈ ملر نے 7 رنز بنائے۔

    انگلینڈ کے جوفرا آرچر نے 2 اور عادل رشید نے ایک وکٹ حاصل کی۔انگلینڈ کو پہلا نقصان صرف 9 رنز پر اٹھانا پڑا، جب سالٹ 8 رنز بنا کر واپس پویلین لوٹ گئے، جبکہ دوسری اور تیسری وکٹ بالترتیب 20 رنز اور 37 رنز پر گر گئی،

    103 رنز کے مجموعے پر انگلینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 37 رنز جو روٹ نے بنائے، جوفرا آرچر 25، بین ڈکٹ 24، کپتان بٹلر 21، ہیری بروک 19 اور اوورٹن 11 رنز بناسکے۔

    انگلش ٹیم کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا اور پوری ٹیم 39ویں اوور میں 179 رنز بنا کر آؤٹ ہوگی اور پروٹیز کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو جانسن اور ویان مولڈر نے 3، 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا، جبکہ کیشو مہاراج 2، نگیڈی اور ربادا ایک، ایک وکٹ لے سکے۔چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کی ناقص کارکردگی پر کپتان جوز بٹلر نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔

    34 سالہ کھلاڑی نے یہ اعلان جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے قبل کیا۔ جوز بٹلر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ مرحلے میں انگلینڈ کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد کپتانی سے استعفیٰ دیا۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کی ٹیم کو آسٹریلیا اور افغانستان کے خلاف اپنے گروپ بی کے ابتدائی 2 میچ میں شکست ہو گئی تھی۔

    22 فروری 2025 کو کھیلے گئے پہلے میچ میں انگلینڈ نے بین ڈکٹ کی شاندار اننگز کی بدولت آسٹریلیا کو جیت کے لیے چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنایا تھا تاہم کینگروز نے 2 اوورز پہلے ہی 352 رنز کا ہدف حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی تھی۔

    26 فروری کو دوسرے میچ میں افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے ہی باہر کردیا تھا۔میچ میں افغانستان نے ابراہیم زدران کی 177 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے تھے۔

    ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ابتدائی وکٹیں جلد گری تھی، تاہم جوروٹ کی سینچری کی بدولت میچ انتہائی دلچسپ رہا تاہم وہ اپنی ٹیم کو میچ نہیں جتواسکے اور پوری انگلش ٹیم آخری اوور میں 317 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

    چیمپیئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 50 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی، میگا ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو دبئی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہوگا

    نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے راچن رویندرا اور کین ولیمسن کی شاندار سینچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے۔

    ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوڈ ملر کے علاوہ دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھاسکے، پروٹیز نے ڈیوڈ ملر کی سینچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بنائے۔

    خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا ٹوٹل بنانے کا ریکارڈ تیسری بار ٹوٹا ہےآسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ میں چیمپئنز ٹرافی کا 21 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹا تھا جب انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 352 رنز کا ہدف دیا،

    تاہم آسٹریلیا نے اسی میچ میں یہ ہدف حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا تھا۔چیمپئنز ٹرافی کے سب سے بڑے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ 20 رنز پر ہی گرگئی جب ریان رکلٹن 17 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

    کپتان ٹمبا باووما نے راسی وین ڈار ڈوسن کے ساتھ ملکر 105 رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سینچریاں مکمل کیں لیکن دونوں اپنی اننگز کو آگے نہیں بڑھاسکے۔

    کپتان ٹمبا 56 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور ڈوسن کی اننگز 69 رنز پر ختم ہوگئی جس کے بعد ایڈن مارکرم بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ 31 رنز ہی بناسکے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر 3، میٹ ہینری اور گلین فلپس 2،2 جب کہ مائیکل بریس ویل اور راچن رویندرا ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    کیویز کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے ول ینگ اور ٹام لیتھم کے علاوہ تمام بلے بازوں نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، ول ینگ 21 اور ٹام لیتھم 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    راچن رویندرا اور کین ولیمسن نے دوسری وکٹ کے لیے 164 رنز کی اہم شراکت قائم کی، اس دوران دونوں بلے بازوں نے پہلے اپنی نصف سینچریاں اور پھر سینچریاں مکمل کیں۔

    راچن رویندرا 101 گیندوں پر ایک چھکے اور 13 چوکوں کی مدد سے 108 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ کین ولیمسن نے 94 گیندوں پر 102 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔

    ڈیرل مچل نے 37 گیندوں پر 49 رنز کی اننگز کھیلی اور گلین فلپس نے بھی 27 گیندوں پر 49 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور 6 چوکے شامل تھے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے لنکی نگیڈی نے 3، کاگیسو ربادا نے 2 اور ویان ملڈر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    میگا ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو دبئی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

    فائنل کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم مچل سینٹنر (کپتان)، ول ینگ، راچن رویندرا، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم ، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، کائل جیمیسن، وِل او رورک,

    بھارتی ٹیم کپتان روہٹ شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، اکشر پٹیل، کے ایل راہل، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجہ، محمد شامی، کلدیپ یادیو، ورون چکرورتی پر مشتمل ہے۔

  • چیمپئنز ٹرافی کا شاندار انعقاد، آئی سی سی نے ’’شکریہ پاکستان‘‘ کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی

    چیمپئنز ٹرافی کا شاندار انعقاد، آئی سی سی نے ’’شکریہ پاکستان‘‘ کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی

    چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں شاندار انعقاد،

    آئی سی سی نے ’’شکریہ پاکستان‘‘ کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھی چیمپئنز ٹرافی کے شاندار انعقاد پر پاکستان کی میزبانی کا معترف ہوگیا اور ویڈیو جاری کر دی۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جا رہی ہے

    جس کا سفر پاکستان میں تمام ہوا اور فائنل میچ ہائبرڈ ماڈل کے تحت 9 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

    تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اس شوپیس ایونٹ کے پاکستان میں شاندار انعقاد اور میزبانی کے انتظامات دیکھ کر پی سی بی اور پاکستان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا اور اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاونٹ سے چیمپئنز ٹرافی کے یادگار لمحات کی ویڈیو شیئر کر دی۔

    اس ویڈیو میں جہاں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنلز تک کے میچز کے سنسنی خیز لمحات دکھائے گئے ہیں وہیں شائقین کا جوش وجذبہ بھی دکھایا گیا ہے۔

    ویڈیو میں چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان کے مختلف شہروں میں سفر، تاریخی اور یادگار مقامات، افتتاحی تقریب، 2017 کے چیمپئن کپتان سرفراز احمد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    ویڈیو کا آغاز چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ جلی حروف میں Thank you Pakistan (شکریہ پاکستان) کے جملے سے کیا گیا ہے۔دریں اثنا آئی سی سی سیفٹی اینڈ سیکیورٹی منیجر ڈاکٹر ڈیومسکر نے بھی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے ایونٹ کو شاندار قرار دیا ہے۔

    انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی پولیس رینجرز اور آرمی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ پورے ٹورنامنٹ میں سیکیورٹی اداروں نے بھرپور تعاون کیا۔

    ڈیومسکر نے مزید کہا کہ مجھے ذاتی طور پر کوئی شک نہیں کہ یہاں پروفیشنلزم بہت شاندار تھا، اس ٹورنامنٹ سے پوری دنیا میں پاکستان، عوام اور سیکیورٹی اداروں کا مثبت امیج جائے گا۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز پاکستان کی میزبانی میں 19 فروری سے ہوا تھا۔ فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کوالیفائی کر چکی ہیں۔بھارت کے پاکستان نہ آنے کی ضد کے باعث فائنل میچ 9 مارچ کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں کھیلا جائے گا۔

  • نیوزی لینڈ کپتان مچل سینٹنر نے بھی بھارت کے خلاف دبئی ایڈوانٹیج پر آواز اٹھا دی

    نیوزی لینڈ کپتان مچل سینٹنر نے بھی بھارت کے خلاف دبئی ایڈوانٹیج پر آواز اٹھا دی

    نیوزی لینڈ کپتان مچل سینٹنر نے بھی بھارت کے خلاف دبئی ایڈوانٹیج پر آواز اٹھا دی

    نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے دبئی ایڈوانٹیج پر بات کرنے لگے۔پاکستان سے دبئی پہنچنے پر نیوزی لینڈ کے کپتان نے بھی دبئی ایڈوانٹیج پر آواز اٹھا دی۔

    مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے ہیں، اسے دبئی کی پچز اور کنڈیشنز کا علم ہے، ظاہری طور پر پچز سے آپ کو پتہ چلتا ہے کہ آپ نے کیسے کھیلنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور کے مقابلے میں یہ پچ تھوڑی سلو ہو سکتی ہے، ہم ایک اچھی ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ پہلے کے مقابلے میں اب زیادہ رنز کریں گے۔مچل سینٹنر نے کہا کہ ابھی ہم رنز کر کے آ رہے ہیں،

    امید ہے کہ سلسلہ جاری رہے گا، اس ٹورنامنٹ میں عام تاثر یہی ہے کہ ٹیموں کا آنا جانا زیادہ رہا، یہ سب چیلنج کا حصہ ہے، ہم پاکستان اور دبئی میں کھیلے، میرے خیال میں ان دنوں کھلاڑی صورتِ حال کو سمجھتے ہیں۔

    نیوزی لینڈ کے کپتان کا کہنا ہے کہ جب تک آپ میچ کے لیے تیار ہوں تو سب اچھا رہتا ہے، لاہور میں سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کے خلاف مقابلہ اچھا رہا، کھلاڑیوں نے مضبوط ٹیم کے خلاف ناک آؤٹ مرحلے میں اچھا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ فائنل کا میچ بہت مختلف ہوتا ہے یہ کھلاڑیوں کو بھی علم ہے، بھارت کے خلاف گروپ میچ کے مقابلے میں زیادہ اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔

  • چیمپئنز ٹرافی فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

    چیمپئنز ٹرافی فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

    چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے فائنل کےلیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    فائنل مقابلے کےلیے پال ریفل اور رچرڈ النگورتھ امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ جوئیل ولسن تھرڈ امپائر اور رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے۔

    خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔بھارت نے باآسانی آسٹریلیا کو جبکہ نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو سیمی فائنلز میں شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

    واضح رہے کہ ایونٹ کی دفاعی چیمپئن اور میزبان ٹیم پاکستان اپنا ایک بھی میچ نہ جیت سکی تھی۔

  • دبئی کی کنڈیشنز مختلف، فوکس صرف فائنل میچ پر ہے ; کین ولیمسن

    دبئی کی کنڈیشنز مختلف، فوکس صرف فائنل میچ پر ہے ; کین ولیمسن

    دبئی کی کنڈیشنز مختلف، فوکس صرف فائنل میچ پر ہے: کین ولیمسن

    لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر کین ولیمسن نے کہا ہے کہ ہمارا فوکس اب اگلے میچ پر ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں، دبئی میں کھیلنے کا تجربہ تھا جو کہ ہمارے لیے اچھا رہا۔

    لاہور میں سیمی فائنل جیتنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کین ولیمسن نے کہا کہ یہاں ہائی سکورنگ میچز ہوتے ہیں اور یہی ہماری کوشش تھی، ہمیں بڑی پارٹنرشپ کا فائدہ ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھی پچ تھی لیکن سیٹ ہونے کے لیے وقت درکار تھا، دوسری اننگز میں یہاں کنڈیشنز تھوڑی مختلف رہیں، دبئی کی کنڈیشنز مختلف ہیں اور ہر ٹورنامنٹ میں مختلف کنڈیشنز کا سامنا ہوتا ہے۔

    ایک سوال پر نیوزی لینڈ کے بیٹر نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ گراؤنڈ میں جاؤں اور ٹیم کے لیے کچھ کروں،

    میں نمبرز کا نہیں سوچتا، راچن رویندرا میں بہت ٹیلنٹ ہے، ہم دونوں نے فوکس برقرار رکھا، رویندرا اعتماد کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہیں۔

error: Content is protected !!