کرکٹ

امارات نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

امارات نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت اسٹار بلے باز محمد وسیم کریں گے۔ ایونٹ کا آغاز آئندہ ماہ ہوگا۔ یو اے ای نے عمان میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ ایشیا اور ایسٹ ایشیا پیسیفک کوالیفائر کے سپر 6 مرحلے میں جاپان کے خلاف فتح حاصل کر کے 20 ٹیموں پر مشتمل عالمی ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ یو اے ای اسکواڈ ; محمد وسیم (کپتان)، علی شان شرفو، آریانش شرما، دھرو پراشر، حیدر علی، ہرشِت کوشک، جنید صدیق، مایانک کمار، محمد عرفان، محمد فاروق، محمد جواد اللہ، محمد زوہیب، روہید خان، صہیب خان اور سمرن جیت سنگھ۔

Related Articles


Back to top button