جے پی ایف ٹائمز پولو کپ 2026 - دین / ایف جی مین فائنل میں، اے او ایس سبسڈری فائنل میں پہنچ گئی
جے پی ایف ٹائمز پولو کپ 2026 - دین / ایف جی مین فائنل میں، اے او ایس سبسڈری فائنل میں پہنچ گئی
لاہور (سپورٹس لنک رپورٹر) جناح پولو فیلڈز میں چھ گول پولو ٹورنامنٹ جے پی ایف ٹائمز پولوکپ 2026 ء کے تیسرے روز دین /ایف کی ٹیم نے فائنل کیلئے جبکہ اے اویس کی ٹیم نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں دین /ایف جی کی ٹیم نے ڈائمنڈ پینٹس /امپریل کی ٹیم کو8-3 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
دین /ایف جی کی طرف سے راجہ تیمور ندیم اور احمد بلال ریاض نے تین تین جبکہ امین الرحمان فضل اور ایان سلمان نے ایک ایک گول سکور کیا۔
ہارنے والی ٹیم کی طرف سے بلال حئی نے دو اور جلال ارسلان نے ایک گول سکور کیا۔دوسرے میچ میں اے او ایس نے لوٹو کارپٹس سنگاپور کی ٹیم کو 12-5 سے ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
ا ے اویس کی طرف سے کرنل عمرمنہاس نے چار، عبداللہ اعجاز اور حمزہ علی حکیم نے تین تین جبکہ معیصم حیدر بلوچ نے دو گول سکور کیے۔ آج بروز جمعتہ المبارک دو اہم میچز کھیلے جائیں گے۔