پی ایچ ایف کا تاریخی اقدام، ضلع بنوں کے تعلیمی اداروں میں ہاکی کا سامان تقسیم
قومی کھیل کی بحالی کیلئے بڑا قدم، پی ایچ ایف نے بنوں کے اسکولوں میں ہاکی کٹس تقسیم کر دیں
بنوں ; پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کو اسکول کی سطح پر دوبارہ زندہ کرنے اور نوجوان نسل میں کھیل کا شوق بیدار کرنے کے لیے ایک تاریخی اقدام کے تحت ڈسٹرکٹ بنوں کے اسکولوں میں ہاکی کا سامان (ہاکی کٹس) تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں آئی پی سی منسٹری کے آفیسر شریف اللہ سمیت پاکستان ہاکی کے نمائندگان اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران، تمام متعلقہ اسکولوں کے اساتذہ (PETs) اور طلباء نے شرکت کی۔
تقریب میں ضلع بنوں کے رجسٹرڈ اسکولوں کو جدید ہاکی کٹس اور سامان فراہم کیا گیا۔ اس اقدام کے بنیادی مقصد اسکول کے بچوں کو کھیل کے لیے بنیادی اور معیاری سامان مہیا کرنا۔
گراس روٹ لیول پر فروغ اور تعلیمی اداروں کے ذریعے ہاکی کو نچلی سطح پر مستحکم کرنا اور اسکولوں سے ابھرتے ہوئے نئے کھلاڑیوں کو سامنے لانا اور ان کی تربیت کرنا یے۔قومی کھیل کی بحالی و ملک میں ہاکی کے پرانے دور کو واپس لانا۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے تمام رجسٹرڈ اسکولوں کے نمائندگان اور طلباء نے تقریب میں شرکت کر کے ہاکی کٹس وصول کیں۔