ٹٰینس

پاکستان اوپن ٹینس: برکت اللہ اور محمد شعیب فائنل میں آمنے سامنے، باپ بیٹے نے ڈبلز فائنل میں جگہ بنا کر تاریخ رقم کر دی

پاکستان اوپن ٹینس: برکت اللہ اور محمد شعیب فائنل میں آمنے سامنے، باپ بیٹے نے ڈبلز فائنل میں جگہ بنا کر تاریخ رقم کر دی

لاہور: اسپورٹس بورڈ پنجاب ٹینس اکیڈمی، نشتر پارک میں جاری 10ویں شہریار ملک میموریل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلوں میں پاکستان کے ممتاز ٹینس کھلاڑیوں برکت اللہ اور محمد شعیب نے شاندار فتوحات حاصل کر کے مینس سنگلز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

مینس سنگلز کے سیمی فائنلز میں برکت اللہ نے انتہائی سنسنی خیز اور سخت مقابلے کے بعد مدثر مرتضیٰ کو دونوں سیٹس میں 6-7 اور 6-7 سے شکست دی،

 جبکہ محمد شعیب نے یوسف خلیل کے خلاف 3-6 اور 4-6 سے کامیابی حاصل کر کے فائنل میں اپنی جگہ پکی کی۔خواتین کے سنگلز سیمی فائنلز میں بھی یکطرفہ اور شاندار مقابلے دیکھنے کو ملے۔

اشناء سہیل نے عشاء جواد کو 2-6 اور 2-6 سے مات دی، جبکہ مہق کھوکھر نے بسمل ضیاء کو 4-6 اور 0-6 سے مغلوب کر کے خواتین کے سنگلز فائنل کا ٹکٹ حاصل کر لیا۔

اس چیمپئن شپ کے دوران پاکستان ٹینس کی تاریخ میں ایک منفرد اور تاریخی باب رقم ہوا، جب والد اور بیٹے کی جوڑی، طلحہ وحید اور ابوبکر طلحہ نے مینس ڈبلز کے فائنل میں پہنچ کر ایک نیا سائل میل عبور کر لیا۔ 

والد اور بیٹے کی جوڑی نے سیمی فائنل کے ایک انتہائی ڈرامائی اور سنسنی خیز مقابلے میں ایم شعیب اور مدثر مرتضیٰ کی مضبوط جوڑی کو میچ ٹائی بریک پر 6-7، 7-6 اور 9-11 سے شکست دے کر یہ سنگِ میل حاصل کیا۔

ڈبلز کے دوسرے سیمی فائنل میں برکت اللہ اور یوسف خلیل نے حذیفہ خان اور طلحہ خان کی جوڑی کو 1-6 اور 0-6 سے یکطرفہ طور پر اکھاڑ پھینکا۔

گرلز انڈر 12 کے کوارٹر فائنلز میں ایمان شہباز نے زارا عیدروس کو 0-4 اور 1-4 سے، شہرین عمر نے ایمل طارق کو انہی اسکورز (0-4، 1-4) سے اور شاہ نور عمر نے امِ ایمل کو 0-4 اور 2-4 سے ہرا کر پیش قدمی کی۔

لیڈیز ڈبلز کوارٹر فائنلز میں فجر فیاض اور عشاء ربی نے ثانیہ زہرا اور اقصی اکرم کو 1-6 اور 4-6 سے شکست دی، جبکہ بسمل ضیاء اور خدیجہ خلیل نے عائشہ شاہد اور عنایہ بیگ کے خلاف 0-6 اور 0-6 سے باآسانی کامیابی حاصل کی۔
سینئرز مقابلوں میں بھی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔ 55 پلس ڈبلز سیمی فائنل میں سلیم اور شہداب نے احسن رزاق اور کرنل وقار کو 5-7 اور 0-6 سے شکست دی۔ 

جبکہ 60 پلس کیٹیگری کے سیمی فائنل میں سلیم اور ڈاکٹر مشتاق نے وقار نثار اور انعام الحق کو 5-7 اور 3-6 سے ہرا کر فائنل میں پیش قدمی کی۔

Related Articles


Back to top button