کرکٹ

سری لنکا کے خلاف ففٹی، بابر نے مصباح کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا

 سری لنکا کے خلاف ففٹی، بابر نے مصباح کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا

لاہور / راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 58 گیندوں پر 50 رنز بنا کر ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

بابر نے بطور کپتان 70ویں مرتبہ 50 پلس سکور بنا کر مصباح الحق کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ مصباح نے 151 میچز میں 70 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا تھا 

جبکہ بابر نے 164 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔یہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بابر کا مجموعی طور پر 144واں ففٹی پلس سکور بھی ہے۔

بابر اعظم نے راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن 58 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے شامل تھے۔

 اس نصف سنچری کے ساتھ ہی وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور پاکستانی کپتان سب سے زیادہ 50 پلس اسکورز بنانے کے ریکارڈ میں مصباح الحق کے برابر آگئے۔

بابر اعظم اور مصباح الحق دونوں نے بطور پاکستانی کپتان تینوں فارمیٹس میں 70، 70 مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز اسکور کیے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق بابر اعظم نے 153 میچز میں پاکستان کی قیادت کرتے ہوئے 164 اننگز میں 70 ففٹی پلس اسکورز بنائے جبکہ مصباح الحق نے 151 میچز میں 189 اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

اس فہرست میں سابق کپتان انضمام الحق 42 ففٹی پلس اسکورز کے ساتھ تیسرے، عمران خان 38 کے ساتھ چوتھے اور جاوید میانداد 34 کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں بابر اعظم کی 9 سنچریاں
بابر اعظم اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں 9 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں جبکہ ان کا بہترین انفرادی اسکور 196 رنز ہے، جو انہوں نے مارچ 2022 میں آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں بنایا تھا۔

اس اننگز میں بابر اعظم نے 425 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 196 رنز بنائے تھے اور پاکستان کو ٹیسٹ میچ ڈرا کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری نیوزی لینڈ کے خلاف 2018 میں دبئی میں اسکور کی تھی جبکہ سری لنکا، آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف بھی سنچریاں بنا چکے ہیں۔

دوسری جانب سابق کپتان مصباح الحق نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 10 سنچریاں اور 39 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ مصباح الحق کا ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین انفرادی اسکور 161 ناٹ آؤٹ ہے، جو انہوں نے 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں بنایا تھا۔

مصباح الحق نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 75 میچز کھیلے اور 5 ہزار 222 رنز بنائے، ان کی بیٹنگ اوسط 46.62 رہی۔

بابر اعظم کے پاس ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع
بابر اعظم کے پاس بطور پاکستانی کپتان سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے کا مصباح الحق کا ریکارڈ توڑنے کا بھی موقع موجود ہے۔

مصباح الحق نے پاکستان کی قیادت کرتے ہوئے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 7 ہزار 392 رنز بنائے تھے جبکہ بابر اعظم 7 ہزار 79 رنز کے ساتھ ان کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

بابر اعظم کو یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لیے مزید 314 رنز درکار ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں نصف سنچری بنا کر نہ صرف اپنی فارم کا اظہار کیا بلکہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں بطور کپتان ایک اہم ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

Related Articles


Back to top button