کرکٹ

شاداب خان نے ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی،51 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

شاداب خان نے ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی،51 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

اسلام آباد (نوازگوھر) پاکستان کے شاداب خان نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں انگلینڈ کے خلاف 113_ رنز بنا کر 51 سالہ ریکارڈ توڑ دیا اور نمبر 8 پر سب سے بڑی ون ڈے اننگز کا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 154 رنز پر 9 وکٹیں گنوا کر تقریباً ہار چکا تھا۔ اس موقع پر شاداب خان نے حارث رؤف کے ساتھ مل کر 10ویں وکٹ کے لیے 89 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔ 

یہ کامیاب رن چیس میں 10ویں وکٹ کی سب سے بڑی شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

 اس سے قبل یہ ریکارڈ 1975 میں ویسٹ انڈیز کے ڈیرک مرے اور اینڈی رابرٹس کے پاس تھا جنہوں نے 64 رنز بنائے تھے۔ شاداب کی یہ 113_ رنز کی اننگز ون ڈے تاریخ میں 8ویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے سب سے بڑا انفرادی اسکور بھی ہے۔

پاکستان نے یہ میچ 1 وکٹ سے جیت کر ٹرائی سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اس کارکردگی کے ساتھ شاداب خان ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں آٹھویں یا اس سے نچلے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

شاداب نے حارث رؤف کے ساتھ مل کر دسویں وکٹ پر 89 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت قائم کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے دباؤ میں غیرمعمولی حوصلے کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو ایک وکٹ سے فتح دلا دی۔

اس شراکت نے ون ڈے کرکٹ میں ہدف کا کامیاب تعاقب کرتے ہوئے دسویں وکٹ کے لیے قائم 51 سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

شاداب کی دھواں دار بیٹنگ نے سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق کی یاد بھی تازہ کردی۔ عبدالرزاق دباؤ کے لمحات میں جارحانہ بیٹنگ اور میچ کا رخ بدلنے کی صلاحیت کے لیے مشہور تھے۔

Related Articles


Back to top button