سنسنی خیز مقابلہ! آخری منٹ تک لڑائی، پاکستان کسٹمز نے چینی کلب کو 3-2 سے دھول چٹا دی
ڈی ایچ اے ہاکی ایرینا لاہور میں سنسنی خیز مقابلہ،
پاکستان کسٹمز نے گوانگ ڈونگ کو 3-2 سے شکست دے دی
لاہور (سپورٹس لنک) : پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ڈی ایچ اے ہاکی ایرینا لاہور میں کھیلی گئی ہاکی ٹیسٹ میچز سیریز کے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کسٹمز نے چینی کلب گوانگ ڈونگ کو 2-3 گول سے ہرا دیا۔
میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا، اور پہلے کوارٹر کے اختتام پر پاکستان کسٹمز کو 1-0 کی برتری حاصل تھی۔
ہاف ٹائم تک مقابلہ 1-1 گول سے برابر ہو چکا تھا، کیونکہ گوانگ ڈونگ نے بہترین واپسی کرتے ہوئے اسکور برابر کیا۔ تیسرے کوارٹر کے اختتام پر پاکستان کسٹمز نے ایک بار پھر سبقت حاصل کرتے ہوئے اسکور 2-1 کر لیا۔
آخری لمحات میں کھیل کی رفتار انتہائی تیز رہی اور آخرکار پاکستان کسٹمز نے یہ میچ 2-3 کے حتمی اسکور سے اپنے نام کر لیا۔
میچ کے 15ویں منٹ میں پاکستان کسٹمز کے کھلاڑی نمبر 16 ہللال اسلام) نے پنالٹی کارنر (PC) پر پہلا گول اسکور کیا۔
27ویں منٹ میں گوانگ ڈونگ کے کھلاڑی نمبر 91 (کুই وینزوان / Qui Wenxuan) نے پنالٹی کارنر کے ذریعے اسکور 1-1 سے برابر کیا۔
39ویں منٹ میں پاکستان کسٹمز کے کھلاڑی نمبر 9 شہزیب خان نے شاندار فیلڈ گول کر کے ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی اسکور 2-1 ہوگیا۔
51ویں منٹ میں پاکستان کسٹمز کے کھلاڑی نمبر 16 (بلال اسلام) نے ایک بار پھر پنالٹی کارنر پر گول اسکور کر کے برتری کو 3-1 تک پہنچایا۔
میچ کے 60ویں منٹ میں گوانگ ڈونگ کے کھلاڑی نمبر 10 (چائو جیمنگ / Chao Jieming) نے فیلڈ گول اسکور کیا، جس کے بعد میچ کا فائنل اسکور 3-2 پر ختم ہوا