کرکٹ

شین واٹسن کا پاکستانی مداحوں کیلئے اردوپیغام

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے لیے آسٹریلین کرکٹر شین واٹسن نے اردو میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان ہو چکا ہے اور ٹیموں نے ٹورنامنٹ کے لیے اپنی تیاریوں کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی کھلاڑیوں کی بیان بازیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جہاں ایک دوسرے کو مقابلے کے لیے تیار رہنے کا چیلنج بھی دیا جا رہا ہے۔دو روز قبل شاداب خان کے بیان پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں انہیں کہا تھا کہ تیار رہنا، وٹو بھائی اور عمر اکمل نئے بلے لے کر آ رہے ہیں۔اب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہی کے اوپنر شین واٹسن نے بھی ایک پیغام جاری کیا ہے لیکن اس پیغام کی خاص بات یہ ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑی نے یہ بیان اردو میں جاری کیا ہے۔

https://twitter.com/i/status/1213037285937229824

شین واٹسن نے اپنے پیغام میں کہا ہے پاکستانیو! میں آرہا ہوں، آپ سب پرپل فورس کو سپورٹ کریں، اس بار ہو گا، کوئٹہ، کوئٹہ۔

Related Articles


Back to top button