کرکٹ

پاکستان کرکٹ میں بھونچال! عاقب جاوید کا بڑا فیصلہ، سست کھلاڑیوں کی چھٹی!

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کی پی سی بی کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو

لاہور، سپورٹس لنک- ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے پی سی بی کے پوڈ کاسٹ پروگرام "سٹریٹ ڈرائیو ود سلمان بٹ" میں شرکت کی اور سینٹرل کنٹریکٹس سمیت پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے حوالے سے اہم گفتگو کی۔

عاقب جاوید نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹس کا مقصد کھلاڑیوں کی مالی معاونت اور کھیل پر توجہ مرکوز رکھنے میں مدد دینا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹس کی تشکیل میں ماضی کی کارکردگی اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برس سے سینٹرل کنٹریکٹس کے روایتی نظام میں تبدیلی کی کوشش کر رہے ہیں۔ سینٹرل کنٹریکٹس کی کیٹیگریز کرکٹ فارمیٹس کی بنیاد پر تشکیل دی گئی ہیں۔ سینٹرل کنٹریکٹس میں مزید دو کھلاڑیوں کی شمولیت کی گنجائش موجود ہے۔

پاکستان ٹیم کے مستقبل پر بات کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو اگلے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ پاکستان کو دنیا کی تین سے چار بہترین ٹیسٹ ٹیموں میں شامل کرنا ہدف ہے۔ پاکستان میں موجود ٹیلنٹ کے اعتبار سے نویں پوزیشن ہمارے شایانِ شان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ اور ون ڈے کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی کم از کم چار فرسٹ کلاس میچز کھیلیں گے۔ ٹیسٹ سپیشلسٹ کھلاڑیوں کی میچ فیس اور مالی مراعات میں اضافہ کیا گیا ہے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ کھلاڑیوں کو تکنیک بہتر بنانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ حارث رؤف کو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے سے بہت فائدہ ہوا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی سپیشلسٹ کھلاڑیوں کے حوالے سے عاقب جاوید نے کہا کہ انہیں پی ایس ایل کے علاوہ تین لیگز کھیلنے کی اجازت ہوگی۔ سینٹرل کنٹریکٹ کے حصول کے لیے فٹنس اولین شرط ہے۔ فٹنس، ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت اور مؤثر کارکردگی سینٹرل کنٹریکٹس کے بنیادی معیار ہیں۔

Related Articles


Back to top button