کبڈی

پاکستان کے عظیم کھلاڑی کو بچا لیں، اسپورٹس کمیونٹی کی وزیراعظم سے اپیل!

قومی ہیرو ناصر علی زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں، اسپورٹس کمیونٹی سے مدد کی اپیل

لاہور / اسلام آباد:  سپورٹس لنک - پاکستان کے قومی کھلاڑی ناصر علی ان دنوں زندگی کی مشکل جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان کی حالت کے پیش نظر کھیلوں سے وابستہ افراد نے تمام کھلاڑیوں، اسپورٹس فیڈریشنز، سابق انٹرنیشنل ایتھلیٹس، کوچز اور کھیلوں سے وابستہ تمام افراد سے دردِ دل کے ساتھ اپیل کی ہے کہ اس مشکل وقت میں اپنے قومی ہیرو کو تنہا نہ چھوڑا جائے۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ آج ناصر علی مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، کل خدانخواستہ یہ وقت ہم میں سے کسی پر بھی آ سکتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہم سب مل کر ان کی آواز بنیں اور یہ معاملہ اربابِ اختیار تک پہنچائیں۔

وزیراعظم پاکستان، واپڈا، پاکستان اسپورٹس بورڈ اور کھیلوں سے متعلق تمام حکومتی و نجی اداروں سے پُرزور اپیل کی گئی ہے کہ: 

ناصر علی کے علاج کی فوری اور مکمل ذمہ داری اٹھائی جائے۔ ضرورت پڑنے پر انہیں بیرونِ ملک علاج کے لیے بھیجا جائے۔ ان کے لیے فوری مالی امداد کا انتظام کیا جائے۔ تمام متعلقہ ادارے اور اسپورٹس کمیونٹی اس مشکل وقت میں اپنا کردار ادا کریں۔

اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر آج ہم نے اپنے اس قیمتی ہیرے کی قدر نہ کی اور اسے بچانے کے لیے عملی اقدامات نہ کیے تو شاید ہم پاکستان کے ایک عظیم کھلاڑی کو ہمیشہ کے لیے کھو دیں گے۔

اپیل کنندہ نے کہا کہ میں نے کبھی آپ سب سے اس انداز میں اتنی التجا نہیں کی، لیکن آج دل سے درخواست کر رہا ہوں کہ خدارا اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں، اپنی آواز بلند کریں اور جہاں تک ممکن ہو مالی تعاون بھی کریں۔

یہ صرف ناصر علی کی جنگ نہیں، یہ پوری اسپورٹس کمیونٹی کی ذمہ داری ہے۔آخر میں اپیل کی گئی کہ آئیں! اپنے ہیرو کو مشکل وقت میں تنہا نہ چھوڑیں۔

یاد رہے کہ قوم ہیرو سابقہ قومی  کپتان ناصر علی پاکستان کبڈی کے پلیئر تھے ناصر علی وہ نام ہے جنہوں نے اپنی جوانی میں محنت اور صلاحیتوں ہیں پاکستان کبڈی کے لیے وقف کی۔

 انہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کیا اور کبڈی کے میدان میں اپنی ایک منفرد پہچان بنائی

 مگر اج پاکستان کبڈی کس عظیم سپر سٹار کو ہماری توجہ ہے دعاؤں کی تعاون کی ضرورت ہے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ان کے ساتھ کھڑے ہوں خاص کر پاکستان کبڈی فیڈریشن اورر سیکرٹری رانا محمد سرور فوری طور پر نوٹس لیں اور ان کے علاج و معالجے کے لیے ہر ممکن تعاون اور عملی اقدامات یقینی بنائیں

Related Articles


Back to top button