ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 5 ; دبئی کیپٹلز کی پہلی جیت، وائپرز کو 45 رنز سے ہرا دیا
دبئی کیپٹلز کی شاندار کارکردگی، ڈیزرٹ وائپرز کو 45 رنز سے ہرا کر سیزن 5 کی پہلی جیت حاصل کر لی
دبئی : دبئی کیپٹلز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 5 میں اپنی پہلی جیت درج کر لی۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کیپٹلز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 45 رنز سے شکست دے دی۔
سیم بلنگز کے 43 رنز اور روومین پاول کے 12 گیندوں پر 28 رنز کی بدولت کیپٹلز نے 164/7 کا ٹوٹل بنایا۔ جواب میں نور احمد کی 4 وکٹیں اور مستفیض الرحمان کی 2 وکٹوں کی بدولت وائپرز 119 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیپٹلز کو جلد ہی دھچکا لگا جب مسعود غربز 2 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ فاف ڈو پلیسی 24 اور میکس ہولڈن 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد سیم بلنگز 43 اور مارکس اسٹوئنس 27 رنز نے 59 رنز کی اہم پارٹنرشپ بنائی۔ آخر میں روومین پاول نے 12 گیندوں پر 28 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کو 164 تک پہنچایا۔ وائپرز کی طرف سے خزیمہ تنویر نے 3 وکٹیں لیں۔
جواب میں وائپرز کی شروعات بھی خراب رہی۔ بابر اعظم صرف 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان 12 رنز بنا سکے۔ اینڈریز گوس 27 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
نور احمد نے 4 وکٹیں لے کر وائپرز کی کمر توڑ دی۔ شمرون ہیٹمائر 19 اور ٹام کرن 18 رنز بنا سکے۔ حسن خان اور مستفیض الرحمان نے بھی 2، 2 وکٹیں لیں اور پوری ٹیم 17.5 اوورز میں 119 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔
پلیئر آف دی میچ: نور احمد - 4 وکٹیںنور احمد نے کہا، مجھے ٹیم کے لیے کردار ادا کر کے بہت خوشی ہے۔ وکٹ آسان نہیں تھی، لیکن ہم نے اچھا ٹوٹل بنایا۔
شاداب خان نے کہا، یہ ٹوٹل قابل حصول تھا، لیکن آخری دو اوورز میں ہم نے 10 سے 15 رنز زیادہ دے دیے۔ فیلڈنگ میں ہمیں بہت کام کرنا ہوگا۔