کرکٹ

عاقب جاوید اور معین خان کو بورڈ میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین رمیز راجہ بورڈ میں سابق کرکٹرز کو شامل کرنے کے خواہشمند ہیں، اس حوالے سے پی سی بی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ رمیز راجہ سابق کرکٹرز کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کرنے والے ہیں جس میں پہلی ملاقات سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید سے ہوئی ہے جس میں جونیئر کرکٹ کے حوالے سے تفصیلی پلانز پر بات کی گئی، رمیز راجہ مستقبل سابق کرکٹر و سابق کپتان معین خان سے بھی ملاقات کرنا چاہتے ہیں

https://youtu.be/FWojlX36JFk

ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ عاقب جاوید اور معین خان کو بورڈ میں اہم ذمہ داریاں دینے کے خواہش مند ہیں اس حوالے سے عاقب جاوید کی رمیز راجہ سے دوسری ملاقات جلد متوقع ہے جس میں تمام چیزوں کو حتمی شکل دی جائے، یاد رہے کہ معین خان اور عاقب جاوید رمیز راجہ کی بطور چیئرمین پہلی پریس کانفرنس میں شرکت کرنے والے سابق کرکٹرز تھے اس پریس کانفرنس کے آغاز سے قبل رمیز راجہ نے عاقب جاوید کو تھپکی بھی دی تھی جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ بہت جلد عاقب جاوید بورڈ کا حصہ بننے والے ہیں۔

Related Articles


Back to top button