کرکٹ
قومی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ; سٹارز نے کانکررز کو 3 رنز سے شکست دے دی
قومی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ; سٹارز نے کانکررز کو 3 رنز سے شکست دے دی
کراچی 30 ستمبر۔ قومی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں منگل کے روز کھیلے گئے میچ میں سٹارز نے کانکررز کو ڈک ورتھ لوئس کے تحت3 رنز سے ہرادیا۔ چیلنجرز اور سٹرائیکرز کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے ختم کردیا گیا۔ اوول گراؤنڈ میں سٹارز اور کانکررز کا میچ بارش کی وجہ سے 14 اوورز کا کردیا گیا ۔ کانکررز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے14 اوورز میں4 وکٹوں پر79 رنز بنائے۔سمیعہ افسر نے26 رنز بنائے۔روزینہ اکرم نے10 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سٹارزنے جواب میں 6 اعشاریہ5 اوورز میں 4وکٹوں پر 42 رنز بنائے ۔ روزینہ اکرم پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔