کرکٹ

محمد عامر کی افغانستان پریمیئر لیگ میں انٹری، اے پی ایل کے پلیئرز ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کروا لی

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے افغانستان پریمیئر لیگ کے پلیئرز ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کروالی۔

پاکستانی کرکٹرز کیلئے افغانستان پریمیئر لیگ کے دروازے بند ہوتے دکھائی دے رہے ہیں،لیکن سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے اس ایونٹ میں شرکت کیلئے اپنا راستہ نکال لیا ہے۔ 

انہوں نے برطانوی شہری کی حیثیت سے لیگ کے پلیئرز ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرا دی ہے، جس کے بعد ان کی ممکنہ شرکت توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کے پلیئرز ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کروا لی ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد عامر نے ایونٹ میں شرکت کیلئے اپنا نام برطانوی شہری کی حیثیت سے درج کرایا ہے۔محمد عامر برطانوی پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد برطانوی شہریت رکھتے ہیں، 

جس کے باعث انہیں افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت کے خواہش مند پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 تاہم اس فیصلے کے باوجود پاکستان کے متعدد کرکٹرز لیگ کے پلیئرز ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان پریمیئر لیگ کا پلیئرز ڈرافٹ کل منعقد ہوگا، 

جس میں مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کے نام زیر غور آئیں گے۔محمد عامر کی برطانوی شہریت انہیں افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے این او سی کی پابندی سے مستثنیٰ رکھتی ہے،

 جبکہ دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کی ایونٹ میں شرکت کا معاملہ پی سی بی کے فیصلے سے مشروط ہوگا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ محمد عامر افغانستان پریمیئر لیگ میں کس ٹیم کا حصہ بنتے ہیں اور پی سی بی کی جانب سے این او سی نہ دینے کے فیصلے کے بعد دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے کیا صورتحال سامنے آتی ہے۔

Related Articles


Back to top button