پنک گیمز: ملتان ڈویژن نے میدان مار لیا، گولڈ، سلور، برونز میڈلز کی بہار
ملتان میں پنک گیمز چیمپئنز کی پذیرائی — 16 لاکھ کے انعامات تقسیم
ملتان ; وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس پنجاب کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی پنک گیمز میں ملتان ڈویژن کی
شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کھلاڑیوں میں 16 لاکھ روپے کے انعامی چیک تقسیم کرنے کی تقریب اسپورٹس کمپلیکس ملتان میں منعقد ہوئی
تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر ریونیو ملتان رانا اخلاق احمد تھے اس موقع پر ڈویژنل اسپورٹس آفیسر ملتان عطاء الرحمن خان ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم ڈسٹرکٹ اسپورٹس
آفیسر خانیوال محمد حفیظ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر وہاڑی عاصم بھٹی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر لودھراں ساجد محمودتحصیل اسپورٹس آفیسر نور خان قیصرانی فاروق لطیف محمد جمشید سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں
اس موقع پر ڈویژنل اسپورٹس آفیسر ملتان عطاء الرحمن خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر خواتین کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع دینے کے لیے پنک گیمز کا انعقاد کیا گیا،
جس میں پنجاب بھر سے خواتین کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا
انہوں نے کہا کہ پنک گیمز میں ملتان ڈویژن کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی اور ڈویژن کی خواتین کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں گولڈسلور اور برونز میڈلز حاصل کیے نمایاں کارکردگی دکھانے والی خواتین کھلاڑیوں کی
حوصلہ افزائی کے لیے آج 16 لاکھ روپے کے انعامی چیک تقسیم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ مستقبل میں مزید محنت اور لگن کے ساتھ کھیلوں میں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں
مہمان خصوصی رانا اخلاق احمد ایڈیشنل کمشنر ریونیو ملتان نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پنجاب خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کر رہی ہے
پنک گیمز کے انعقاد سے خواتین کھلاڑیوں کو تحصیل ضلع اور ڈویژن کی سطح پر مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا جس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا
انہوں نے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں نے ان مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں امید ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد جاری رہے گا
اور ہماری خواتین کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے مزید فتوحات حاصل کریں گی اور ملک و قوم کا نام روشن کریں گی آخر میں رانا اخلاق احمد نے پنک گیمز میں کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور ان میں انعامی چیک تقسیم کیے