کرکٹ
مریم نواز سے متعلق متنازع ٹویٹ، فاسٹ بولر نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے راولپنڈی پی ایس ایل ٹیم کے فاسٹ بولر اور قومی کرکٹر نسیم شاہ کو سینٹرل کنٹریکٹ کی شرائط کے ساتھ ساتھ میڈیا پالیسی اور ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق نسیم شاہ پر سینٹرل کنٹریکٹ کی شرائط کی خلاف ورزی اور میڈیا پالیسی و ریگولیشنز پر عمل نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے یہ نوٹس ڈسپلنری فریم ورک کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ پی سی بی نے کھلاڑی کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اپنا وضاحتی جواب جمع کرائیں، جس کے بعد مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ پیشہ ورانہ معیار اور قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، اور کسی بھی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔