ملائیشیا میں میدان سجنے کو تیار، پاکستان ہاکی ٹیم کی بھرپور تیاریاں جاری
ملائیشیا میں میدان سجنے کو تیار، پاکستان ہاکی ٹیم کی بھرپور تیاریاں جاری
اسلام آباد; پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ملائیشیا میں منعقد ہونے والے "سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ" کی تیاریوں کے سلسلـے میں قومی جونیئر اور سینئر کھلاڑیوں کا مشترکہ تربیتی کیمپ کامیابی سے جاری ہے۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈینیئل بیری اور اسسٹنٹ فزیکل ٹرینر نجیب خٹک کی زیرِ نگرانی کھلاڑی روزانہ کی بنیاد پر جدید ہاکی ڈرلز اور فزیکل ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں۔
تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی جسمانی آمادگی کے ساتھ ساتھ عصری ہاکی کی جدید ترین تکنیک، شارٹ کارنر ڈرلز، بال کنٹرول اور ٹیکٹیکل گیم پلیئنگ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
کوچنگ اسٹاف جدید طرز پر کھلاڑیوں کو مائنڈ سیٹ اور میدان میں بہترین حکمت عملی اپنانے کی سخت مشقیں کروا رہا ہے۔ PHF انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو پرسکون اور سازگار ماحول،
بہترین خوراک اور لاجسٹک سہولیات فراہم کی ہیں تاکہ کھلاڑی مکمل یکسوئی کے ساتھ ایونٹ کے لیے خود کو تیار کر سکیں۔