پی ایس ایل 12 میں سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کے معاہدے میں دو سال کی توسیع کردی گئی
ملتان: پاکستان سپر لیگ کے بارہویں ایڈیشن کے لیے ملتان سلطانز نے سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کو ہیڈ کوچ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملتان سلطانز کے ترجمان کے مطابق ٹم پین کے ساتھ مزید دو سال کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت وہ آئندہ دو سیزنز میں بھی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
ٹم پین پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن میں بھی ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ فرنچائز نے ان پر اعتماد برقرار رکھتے ہوئے ان کے معاہدے میں دو سال کی توسیع کردی ہے۔
ٹم پین کی تقرری اور انہیں ہیڈ کوچ برقرار رکھنے کا فیصلہ ڈائریکٹر کرکٹ یاسر عرفات نے کیا ہے۔
ملتان سلطانز کے گوہر شاہ نے بھی تصدیق کی کہ ٹم پین مزید دو سال تک ٹیم کے ہیڈ کوچ رہیں گے اور آئندہ دو سیزنز میں ملتان سلطانز کی کوچنگ کریں گے